دیہی ترقیات کی وزارت
منریگا سے وی بی-جی رام جی میں منتقلی کا روڈ میپ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAR 2026 5:40PM by PIB Delhi
وکست بھارت— گارنٹی برائے روزگار و اجیوکا مشن (دیہی) (وی بی-جی رام جی) ایکٹ، 2025 کی دفعہ 37 عبوری دفعات سے متعلق ہے، جن میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (مہاتما گاندھی نریگا) کے تحت آنے والے کاموں، ذمہ داریوں، اثاثوں، ریکارڈ، فنڈ اور واجبات وغیرہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔
وزارت اس وقت عبوری دفعات سے متعلق تفصیلی قواعد وضع کرنے کے عمل میں ہے تاکہ مہاتما گاندھی نریگا سے وی بی-جی رام جی کے فریم ورک کی طرف منتقلی کو ہموار اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔
عبوری دفعات میں یہ انتظام بھی شامل ہے کہ جو کارکن اس وقت مہاتما گاندھی نریگا اسکیم کے تحت اجرتی روزگار حاصل کر رہے ہیں، وہ وی بی-جی رام جی ایکٹ کے تحت بھی بغیر کسی تعطل کے ضمانت شدہ اجرتی روزگار حاصل کرتے رہیں۔
دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 4038
(ریلیز آئی ڈی: 2239927)
وزیٹر کاؤنٹر : 7