قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے چکردھر پور سب ڈویژنل اسپتال کے عملے کی غفلت کی وجہ سے نومولود کی موت کااز خود نوٹس لیا


اطلاعات کے مطابق، والد کو ایمبولینس کی عدم دستیابی کے بعد بچے کی لاش کو گاؤں تک گتے کے ڈبے میں لے جانے پر مجبور کیا گیا

این ایچ آر سی نےرانچی میں محکمہ صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود کےسکریٹری اور جھارکھنڈ کےمغربی سنگھ بھوم کے ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کیا اور اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 2:51PM by PIB Delhi

ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی) نے جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع میں چکردھر پور سب ڈویژنل اسپتال میں پیدائش سے پہلے اور بعد میں مناسب طبی دیکھ بھال نہ ملنے کی وجہ سے نومولود کی موت کی خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 7 مارچ 2026 کو اسپتال کی جانب سے ایمبولینس فراہم نہ کرنے پر والد کو بچے کی لاش گتے کے ڈبے میں رکھ کر بنگرسائی گاؤں لے کرلے جانے پر مجبور ہونا پڑا۔

کمیشن نے پایا کہ اگر اس خبر میں دی گئی معلومات درست ہیں تو یہ متاثرہ کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے رانچی میں محکمۂ صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود کے سکریٹری اور جھارکھنڈ کےمغربی سنگھ بھوم ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کیا اور اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

مورخہ 9مارچ 2026 کو شائع  میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے عملے نے خاندان کو متوفی بچے کی لاش اسپتال سے باہر نکالنے پر مجبور کیا اور کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

***

ش ح ۔ م ع ن۔ ن ع

U. No.3966


(ریلیز آئی ڈی: 2239581) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी