عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: پنشن حاصل کرنے والے عمر رسیدہ افراد کے لیے بایومیٹرک تصدیق
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAR 2026 3:34PM by PIB Delhi
معمر شہریوں اور عمر رسیدہ پنشن یافتگان، بالخصوص 80 برس سے زیادہ عمر کے پنشن یافتگان، حتیٰ کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو درپیش عملی مشکلات کو دور کرنے کے لیے 2022 سے ہر سال یکم نومبر سے 30 نومبر تک ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم منعقد کی جا رہی ہے، جس کے تحت منتخب شہروں اور قصبوں میں مختلف مقامات پر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کیمپ لگائے جاتے ہیں۔
عمر رسیدہ پنشن یافتگان کو حیاتیاتی شناخت کے طریقے کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں پیش آنے والی دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتِ ہند نے چہرے کی تصدیق کی تکنیک متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے صرف ایک اسمارٹ فون کی مدد سے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔ تمام پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان معاملات کی نگرانی کریں جہاں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا گیا اور اس کی جمع آوری کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کریں۔ محکمہ بھی اس مقصد کے لیے بینکوں کی نگرانی کرتا ہے تاکہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ بروقت جمع کرائے جا سکیں۔
اس مقصد کے لیے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، ڈاک خانوں اور گرامین ڈاک سیوکوں کی خدمات بھی استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ بالخصوص 80 برس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ 80 برس سے زائد عمر کے پنشن یافتگان اکتوبر کے مہینے میں بھی اپنا ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرا سکتے ہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پنشن یافتگان کی بڑی تعداد موجود ہو، بڑے پیمانے پر کیمپ بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس مہم کے دوران عمر رسیدہ، بیمار، معذور یا خصوصی افراد کے زمرے میں آنے والے پنشن یافتگان کے لیے گھر کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔
یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3902 )
(ریلیز آئی ڈی: 2239155)
وزیٹر کاؤنٹر : 8