ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال: چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹروں کی ترقی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 4:51PM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ 2025–26 میں اعلان کردہ نیوکلیئر انرجی مشن کے تحت اسمال ماڈیولر ری ایکٹروں (ایس ایم آر) کی تحقیق، ڈیزائن، تیاری اور تنصیب کے لیے مجموعی طور پر 20,000 کروڑ روپے کا بجٹی انتظام کیا گیا ہے۔ بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) نے درج ذیل اسمال ماڈیولر ری ایکٹروں (ایس ایم آر) کے ڈیزائن اور ترقی سے متعلق کام شروع کیا ہے:

 

  1. 220 میگا واٹ برقی صلاحیت کا بھارت اسمال ماڈیولر ری ایکٹر (بی ایس ایم آر-200)
  2. 55 میگا واٹ برقی صلاحیت کا اسمال ماڈیولر ری ایکٹر (ایس ایم آر-55)
  • iii. 5 میگا واٹ تھرمل تک صلاحیت کا ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر جو ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

ان ایس ایم آر کی ابتدائی یونٹوں کو محکمہ توانائیِ جوہری (ڈی اے ای) کے مقامات پر ٹیکنالوجی کے مظاہرے کے لیے قائم کیا جائے گا۔ بی اے آر سی کی جانب سے ایس ایم آر کے قیام کے لیے مختص فنڈز کے مجوزہ استعمال کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:

 

ری ایکٹر

 

 

لاگت کا تخمینہ (کروڑ روپے)

بی ایس ایم آر-200 کی ترقی اور تعمیر

5960

ایس ایم آر-55 (2 یونٹ) کی ترقی اور تعمیر

7000

ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر (ایچ ٹی جی سی آر) کا ڈیزائن اور تعمیر

320

نئے ری ایکٹرز کے لیے ڈیزائن، انجینئرنگ اور ترقیاتی کام

800

ری ایکٹر کمپلیکس کے لیے سول اور جنرل انفراسٹرکچر کی ترقی

452

 

ان اسمال ماڈیولر ری ایکٹروں (ایس ایم آر) کی پیش رفت درج ذیل ہے:

 

  1. بی ایس ایم آر-200: اس منصوبے کے لیے ایٹامک انرجی کمیشن (اے ای سی) کی اصولی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔ انتظامی اور مالی منظوری کے لیے تجویز کو ایٹامک انرجی کمیشن نے کلیئر کر دیا ہے تاکہ اسے کابینہ کمیٹی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جا سکے۔
  2. ایس ایم آر-55: اس منصوبے کے لیے بھی اصولی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔
  • iii. ایچ ٹی جی سی آر: اس منصوبے کے لیے بھی اصولی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کر لی گئی ہے۔ مقام کے انتخاب کی منظوری حاصل ہو چکی ہے اور ماحولیاتی منظوری حاصل کرنے کے لیے وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کی جانب سے شرائط بھی موصول ہو چکی ہیں۔

 

ان اسمال ماڈیولر ری ایکٹروں (ایس ایم آر) کی ابتدائی یونٹوں کو محکمہ جوہری توانائی (ڈی اے ای) اپنی موجودہ سائٹوں پر تعمیر کرے گا۔ اب تک سرکاری شعبے کے اداروں جیسے انجینئرز انڈیا لمیٹڈ اور بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) سے ایس ایم آر کی تفصیلی انجینئرنگ کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں واقع تاراپور ایٹامک پاور اسٹیشن کی سائٹ کو بی ایس ایم آر-200 اور ایس ایم آر-55 کی ابتدائی یونٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم (ویزاگ) میں واقع بی اے آر سی کی سائٹ کو ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر (ایچ ٹی جی سی آر) کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔

فی الحال محکمہ جوہری توانائی (ڈی اے ای) کو اس سلسلے میں کوئی اور تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

بھارت اسمال ماڈیولر ری ایکٹر (بی ایس ایم آر) کو بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل) مشترکہ طور پر ڈیزائن اور تیار کر رہے ہیں۔ بی ایس ایم آر کی تعمیر کے لیے اندازاً انتظامی اور مالی منظوری ملنے کے بعد 60 سے 72 ماہ درکار ہوں گے۔

سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

******

ش ح۔ ف ش ع

U: 3813


(ریلیز آئی ڈی: 2238678) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी