امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قیدیوں کی معافی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 4:29PM by PIB Delhi

قومی  کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی ) کے ذریعہ رپورٹ کیے گئے جیل کے اعداد و شمار مرتب کرتا ہے اور اسے اپنی سالانہ اشاعت ’جیل کے اعدادوشمار انڈیا‘ میں شائع کرتا ہے۔ تازہ ترین شائع شدہ رپورٹ سال 2023 کی ہے۔ سوال میں مانگی گئی مخصوص معلومات کو مرکزی طور پر برقرار نہیں رکھا گیا ہے۔

ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 72 کے تحت معافی کا کوئی معاملہ نہیں ہے، جس میں دہلی کی حکومت کے این سی ٹی  کے سزا پر نظرثانی بورڈ نے معافی کی سفارش کی ہے، فی الحال وزارت داخلہ (ایم ایچ اے ) کے پاس زیر التوا ہے۔

ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کی فہرست II کے اندراج 4 کے تحت ’اس میں قید افراد/ قیدی‘ ایک ’ریاست کی فہرست‘ کا موضوع ہے۔ جیلوں اور قیدیوں کا نظم و نسق متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ذمہ داری ہے، جو قانون کی متعلقہ دفعات کے مطابق قیدیوں کو معافی دینے کے معاملے میں مناسب فیصلہ لینے کے اہل ہیں۔

تاہم، ایم ایچ اے  نے سال 2016 میں ایک ماڈل جیل مینوئل تیار کیا تھا اور مئی 2016 میں اسے تمام ریاستوں اور یو ٹی  کے ساتھ اشتراک  کیا تھا۔ اس ماڈل جیل مینول 2016 میں ’معافی‘ پر ایک مخصوص باب ہے، جو قیدیوں کو معافی دینے کے معاملے میں تفصیلی رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔

یہ بات وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

****

ش ح ۔ا ل  ۔ ع ر

UR-3726


(ریلیز آئی ڈی: 2238560) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी