ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی  سوال: نیوکلیئر انرجی مشن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 4:54PM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ 2025–26 میں اعلان کردہ نیوکلیئر انرجی مشن کے تحت سمال ماڈیولر ری ایکٹرز   کی تحقیق، ڈیزائن، تیاری اور تنصیب کے لیے مجموعی طور پر 20,000 کروڑ روپے کی بجٹ فراہمی کی گئی ہے۔

محکمۂ جوہری توانائی کے ماتحت ادارہ بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر   نے درج ذیل سمال ماڈیولر ری ایکٹروں کے ڈیزائن اور تیاری پر کام شروع کیا ہے:

  • 220 میگاواٹ الیکٹرک بھارت سمال ماڈیولر ری ایکٹر  
  • 55 میگاواٹ الیکٹرک سمال ماڈیولر ری ایکٹر  
  • زیادہ سے زیادہ 5 میگاواٹ تھرمل ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر جو ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

ان سمال ماڈیولر ری ایکٹروں کے ابتدائی یونٹس ٹیکنالوجی کے مظاہرے کے لیے محکمۂ جوہری توانائی کے مقامات پر قائم کیے جائیں گے۔

اسمال ماڈیولر ری ایکٹروں کے قیام کے لیے بارک کی جانب سے مختص فنڈز کے تخمینی استعمال کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

ری ایکٹر

لاگت کا تخمینہ (کروڑ روپے)

بی ایس ایم آر–200 کی تیاری اور تعمیر

5960

ایس ایم آر–55 (دو یونٹ) کی تیاری اور تعمیر

7000

ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر کی ڈیزائننگ اور تعمیر

320

نئے ری ایکٹروں کے لیے ڈیزائن، انجینئرنگ اور ترقیاتی کام

800

ری ایکٹر کمپلیکس کے لیے سول اور جنرل انفراسٹرکچر کی ترقی

452

 

ان اسمال ماڈیولر ری ایکٹروں کی پیش رفت درج ذیل ہے:

بی ایس ایم آر–200: اس منصوبے کے لیے ایٹامک انرجی کمیشن سے اصولی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔ انتظامی اور مالی منظوری کے لیے تجویز کو ایٹامک انرجی کمیشن نے منظور کر لیا ہے اور اب اسے کابینہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ایس ایم آر–55: اس منصوبے کے لیے بھی اصولی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔

ہائی ٹمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر: اس منصوبے کو بھی اصولی منظوری مل چکی ہے۔ اس کی تفصیلی منصوبہ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ منصوبے کے مقام کے لیے رضامندی حاصل ہو چکی ہے اور ماحولیاتی منظوری کے لیے وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے شرائطِ حوالہ بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ری ایکٹروں کے پریشر ویسل کے لیے درکار خصوصی مادہ ایڈوانسڈ پیوریفائیڈ ری ایکٹر ویسل الائے اور اس کی فورجنگ ٹیکنالوجی بی ایس ایم آر–200 اور ایس ایم آر–55 کے لیے ہندوستانی صنعتوں کے تعاون سے مقامی طور پر تیار کی گئی ہے۔ اسی طرح کنٹرول راڈ ڈرائیو نظام بھی ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ ان ری ایکٹروں کی تنصیب کے لیے درکار ٹیکنالوجی ملک میں دستیاب ہے۔ زیادہ تر آلات ہندوستانی صنعتوں کی تیاری کی صلاحیت کے دائرے میں ہیں اور بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر کی تکنیکی رہنمائی کے ساتھ انہیں تیار کیا جائے گا۔ اس طرح ان آلات کی تیاری میں ہندوستانی صنعتوں کو شامل کیا جائے گا۔

بھارت اسمال ماڈیولر ری ایکٹر کو بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر اور نیوکلئیر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ مشترکہ طور پر ڈیزائن اور تیار کر رہے ہیں، جو محکمۂ جوہری توانائی کے تحت حکومتِ ہند کا ایک ادارہ ہے۔ بی ایس ایم آر کی تعمیر کے لیے انتظامی اور مالی منظوری ملنے کے بعد تقریباً 60 سے 72 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔

یہ معلومات بدھ کے روز لوک سبھا میں سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔ 

************

ش ح ۔  ا م  ۔  م  ص

(U :  3717  )


(ریلیز آئی ڈی: 2238543) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी