ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: ایٹمی توانائی کی پیداوار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 4:53PM by PIB Delhi

سال2008 میں بین الاقوامی تعاون کے معاہدوں کے اختتام نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی نگرانی میں آنے والے ری ایکٹروں کے لیے ایندھن کی درآمد کو ممکن بنایا۔ درآمد شدہ ایندھن استعمال کرنے والے ری ایکٹروں کی سال بہ سال بجلی پیداوار کی تفصیل ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

سال 09-2008 سے 25-2024 تک، ہندوستان میں آئی اے ای اے کی نگرانی میں چلنے والے ری ایکٹروں کے لیے یورینیم اوری کنسنٹریٹ، قدرتی UO2 پیلیٹس اور افزودہ UO2 پیلیٹس کی شکل میں مجموعی طور پر 18,842.60 میٹرک ٹن یورینیم درآمد کیا گیا۔

فی الحال امریکی ٹیکنالوجی شراکت داروں کے ساتھ قابلِ عمل منصوبہ تجویز تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ منصوبہ تجویز کو حتمی شکل دینے اور حکومت کی منظوری کے بعد اس منصوبے کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔

حکومت نے جوہری توانائی کی صلاحیت کو 100 گیگاواٹ تک پہنچانے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے۔ اس روڈ میپ کے مطابق موجودہ جوہری بجلی صلاحیت 8.78 گیگاواٹ (RAPS-1 کو چھوڑ کر) مختلف مراحل میں جاری منصوبوں کی تدریجی تکمیل کے ساتھ 2031-32 تک تقریباً 22 گیگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس کے بعد 2032 کے بعد مزید 32 گیگاواٹ جوہری توانائی صلاحیت قائم کرنے کا منصوبہ ہے جسے این پی سی آئی ایل کے ذریعے مقامی پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹرز  اور غیر ملکی تعاون سے لائٹ واٹر ری ایکٹرز  کے ذریعے 2047 تک تقریباً 54 گیگاواٹ تک بڑھایا جائے گا۔ باقی 46 گیگاواٹ صلاحیت مختلف کاروباری ماڈلز کے تحت دیگر سرکاری اداروں (مرکزی و ریاستی)، ریاستی حکومتوں، نجی شعبے اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مختلف ٹیکنالوجی کے ری ایکٹروں کے ذریعے قائم کی جائے گی۔

پائیدار استعمال اور فروغِ جوہری توانائی برائے تبدیلیٔ ہند (شانتی) ایکٹ، 2025 نافذ کر دیا گیا ہے اور اسے وزارت قانون و انصاف نے 21 دسمبر 2025 کو باضابطہ طور پر مطلع کیا۔ یہ ایک جامع قانون ہے جس میں نجی شعبے کی شرکت کے لیے اجازت دینے والی دفعات شامل ہیں تاکہ لائسنس اور حفاظتی منظوری کے تحت جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے لیے تحقیق اور جدت کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ معلومات بدھ کے روز لوک سبھا میں سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

************

 

ش ح ۔   ام   ۔  م  ص

(U :    3716)


(ریلیز آئی ڈی: 2238540) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी