تعاون کی وزارت
بیلگاوی میں پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAR 2026 5:33PM by PIB Delhi
ریاست سے موصولہ معلومات کے مطابق ضلع بیلگاوی میں پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کی منظور شدہ تعداد 1158 ہے اور ان تمام پی اے سی ایس کو ہارڈویئر فراہم کر دیا گیا ہے۔ ان 1158 پی اے سی ایس میں سے 1004 میں انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) حل بھی فراہم کیا جا چکا ہے۔
ریاست کرناٹک نے اطلاع دی ہے کہ تمام 1158 پی اے سی ایس کو ڈیسک ٹاپ، ملٹی فنکشنل ڈیوائس (پرنٹر، اسکینر، کاپیئر)، فزیکل وی پی این ڈیوائس، بایومیٹرک اسکینر اور یو پی ایس جیسے ہارڈویئر فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 743 پی اے سی ایس اس وقت کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے طور پر کام کر رہی ہیں، جو دیہی آبادی کو مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ مزید یہ کہ ضلع بیلگاوی کی تمام 1158 پی اے سی ایس کے عملے کو ڈیجیٹل اکاؤنٹنگ اور مالیاتی امور سے متعلق تربیت بھی فراہم کی جا چکی ہے۔
ریاست سے موصولہ معلومات کے مطابق بیلگاوی ضلع سنٹرل کوآپریٹو بینک نے باآسانی فنڈ ٹرانسفر کی سہولت کے لیے ابتدائی طور پر 100 پی اے سی ایس کو مائیکرو اے ٹی ایم فراہم کیے ہیں۔ بیلگاوی ضلع سنٹرل کوآپریٹو بینک مسلسل کوشش کر رہا ہے کہ ضلع کی تمام پی اے سی ایس کو مائیکرو اے ٹی ایم کے ذریعے بینک کے بزنس کرسپونڈنٹ کے طور پر فعال بنایا جائے۔
ملٹی سروس سینٹر (ایم ایس سی) کے طور پر پی اے سی ایس کی تبدیلی کی حمایت کے لیے نابارڈ (این اے بی اے آر ڈی) کے علاقائی دفتر نے اسپیشل ری فنانس فیسلٹی سپورٹ (ایس آر ایس) کے تحت ریاست کرناٹک میں 1123 پی اے سی ایس کو ری فنانس کی منظوری دی ہے۔ ان میں سے 169 پی اے سی ایس کا تعلق ضلع بیلگاوی سے ہے۔
ریاست سے موصولہ معلومات کے مطابق ضلع بیلگاوی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ اسکیم کے تحت 165 پی اے سی ایس کو ذخیرہ گاہوں کی سہولت قائم کرنے کے لیے بیلگاوی ضلع سنٹرل کوآپریٹو بینک کی جانب سے قرض فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 200 پی اے سی ایس اس وقت کسان سمردھی کیندروں کے طور پر کام کر رہی ہیں، جو کسانوں کو کھاد اور دیگر زرعی لوازمات فراہم کر رہی ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے یہ معلومات فراہم کی۔
************
ش ح۔ ف ش ع
U: 3810
(ریلیز آئی ڈی: 2238506)
وزیٹر کاؤنٹر : 5