بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے میکرچی انوسیٹمنٹس پی ٹی ای لمیٹیڈ کی طرف سے کیورفٹ ہیلتھ کیئر (ٹارگٹ) میں ایک خاص حصص کے حصول کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAR 2026 1:57PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کیورفٹ ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ میں ایک مخصوص حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے، جو میکروچی انوسٹمنٹس پی ٹی ای لمیٹیڈ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔
مجوزہ انضمام کے تحت حاصل کنندہ کمپنی کی جانب سے متعلقہ کمپنی میں مزید حصص حاصل کیے جائیں گے، تاکہ فٹنس کے شعبے میں متعلقہ کمپنی کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس کے سرمائے کو تقویت دی جا سکے۔
حاصل کنندہ کمپنی ایک سرمایہ کاری کمپنی ہے اور سرمایہ کاری رکھنے کے علاوہ کوئی براہِ راست کاروباری سرگرمی انجام نہیں دیتی۔ یہ ٹیمیسک ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی بالواسطہ مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔ ٹیمسیک کی پورٹ فولیو کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرگرم ہیں، جن میں ٹرانسپورٹیشن، مالیاتی خدمات، ٹیلی کمیونی کیشنز، میڈیا و ٹیکنالوجی، صارفین و رئیل اسٹیٹ، نیز لائف سائنسز اور زرعی خوراک کے شعبے شامل ہیں۔
متعلقہ کمپنی کیورفِٹ ہیلتھ کیئر گروپ کی بنیادی (پیرنٹ) کمپنی ہے۔ یہ گروپ بنیادی طور پر فٹنس کے شعبے میں سرگرم ہے اور اس کے تحت فٹنس مینجمنٹ پروگرامز کی فروخت، فٹنس سینٹرز کی رکنیت، فٹنس مراکز کا قیام اور فرنچائزنگ، نیز بھارت میں فٹنس ملبوسات، جوتوں اور دیگر لوازمات کی فروخت جیسے کام انجام دیے جاتے ہیں۔
کمیشن کی تفصیلی ہدایت بعد میں جاری کی جائے گی۔
********************
(ش ح ۔ ا ع خ۔ ت ع)
Urdu No. 3756
(ریلیز آئی ڈی: 2238142)
وزیٹر کاؤنٹر : 6