بھاری صنعتوں کی وزارت
ای-بس سروس
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 MAR 2026 4:09PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواسا ورما نے ایوان زیریں- لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے زیرانتظام ‘پی ایم ای-بس سیوا اسکیم’ پر عمل درآمد جاری ہے، جس کا مقصد 10,000 ایئر کنڈیشنڈ الیکٹرک بسوں کے ذریعے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ بسیں ان شہروں میں چلائی جائیں گی جن کی آبادی 3 سے 40 لاکھ کے درمیان ہے، جس میں چھوٹے ملحقہ قصبوں کے کلسٹرز، ریاستی دارالحکومتوں اور شمال مشرقی و پہاڑی علاقوں کے وہ اہم شہر جن کی آبادی 3 لاکھ سے کم ہے۔
یہ اسکیم تقریباً 30 فیصد شریک شہروں کو ایک منظم عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کرنے اور تقریباً 80 فیصد شہروں کو پہلی بار ای-موبلٹی (بجلی سے چلنے والی گاڑیوں) کی طرف منتقل ہونے کے قابل بناتی ہے۔ اس اسکیم کو زبردست عوامی ردعمل ملا ہے کیونکہ اس میں متعلقہ انفراسٹرکچر کے لیے بھی مدد فراہم کی جاتی ہے، جس میں بسوں کی تعیناتی کے لیے درکار ‘یہائنڈ دی میٹر’ (بی ٹی ایم) پاور انفراسٹرکچر کے لیے 100 فیصد مالی امداد۔
اب تک 10,000 ای-بسوں کی طلب کے ساتھ ساتھ 200 سے زائد انفراسٹرکچر کی تجاویز (سول ڈپو اور پاور انفراسٹرکچر دونوں) منظور کی جا چکی ہیں۔ الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے لیے اب تک 500 سرکٹ کلومیٹر سے زیادہ ہائی ٹینشن (ایچ ٹی) لائن انفراسٹرکچر اور 300 ایکڑ سے زیادہ زمین پر بس ڈپو کی تعمیر کی منظوری دی جا چکی ہے۔
اس اسکیم کے تحت دسمبر 2025 تک بیہائنڈ دی میٹر (بی ٹی ایم)پاور انفراسٹرکچر اور سول ڈپو انفراسٹرکچر کے لیے بالترتیب 1254.38 کروڑ روپے اور 483.70 کروڑ روپے منظور اور خرچ کیے جا چکے ہیں۔ ریاست وار منظور شدہ اور خرچ شدہ رقم کی تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔
اس اسکیم کے تحت 20 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 116 شہروں میں مجموعی طور پر 10,000 بسیں منظور کی گئی ہیں۔ ریاست وار منظور شدہ بسوں کی تفصیلات ضمیمہ-II میں فراہم کی گئی ہیں۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کا ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم پیدا ہونے والی ملازمتوں کی درست تعداد محفوظ نہیں کرتا کیونکہ بسوں کے آپریشن اور ڈپو کی تعمیر کے منصوبے متعلقہ شہروں کے ذریعے نافذ کیے جاتے ہیں۔ تاہم اندازہ ہے کہ اس اسکیم کی مدت کے دوران تقریباً 45,000 سے 55,000 تک براہِ راست ملازمتیں پیدا ہونے کی صلاحیت ہے۔
جبل پور شہر کے لیے بیہائنڈ دی میٹرپاور (بی ٹی ایم) اور سول ڈپو انفراسٹرکچر کے کاموں کے لیے مجموعی طور پر 10.48 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ اس میں سے 8.40 کروڑ روپے کی ایک مدر سینکشن جاری کی گئی ہے۔
اس اسکیم کے تحت جبل پور شہر کے لیے 200 ای-بسیں منظور کی گئی ہیں اور کنسیشن ایگریمنٹ 12 فروری2026 کو دستخط کیا گیا ہے۔ فی الحال کوئی بھی بس آپریشنل نہیں ہے۔
منظور شدہ اور جاری شدہ فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ-III میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ-I
پی ایم- ای بس سیوا کے تحت منظور شدہ اور خرچ کی گئی کل رقم کی تفصیلات
|
#
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
منظور شدہ رقم (کروڑ میں روپے)
|
خرچ کی گئی رقم (کروڑ میں روپے)
|
|
بی ٹی ایم
|
سول
|
میزان
|
بی ٹی ایم
|
سول
|
میزان
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
30.18
|
65.41
|
95.59
|
0
|
0
|
0
|
|
2
|
آسام
|
3.84
|
12.81
|
16.65
|
3.33
|
7.52
|
10.85
|
|
3
|
بہار
|
79.25
|
33.21
|
112.46
|
79.25
|
8.3
|
87.55
|
|
4
|
چنڈی گڑھ
|
11.87
|
0.00
|
11.87
|
11.87
|
0
|
11.87
|
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
30.36
|
20.19
|
50.55
|
25.09
|
6.07
|
31.16
|
|
6
|
گجرات
|
35.69
|
40.61
|
76.30
|
19.88
|
9.06
|
28.94
|
|
7
|
ہریانہ
|
13.44
|
8.69
|
22.13
|
0
|
0
|
0
|
|
8
|
جموں و کشمیر
|
14.28
|
28.09
|
42.37
|
0
|
0
|
0
|
|
9
|
مدھیہ پردیش
|
55.01
|
36.39
|
91.40
|
1.32
|
0
|
1.32
|
|
10
|
مہاراشٹر
|
228.21
|
142.28
|
370.49
|
167.65
|
32.53
|
200.18
|
|
11
|
میگھالیہ
|
8.95
|
9.00
|
17.95
|
0
|
0
|
0
|
|
12
|
اڈیشہ
|
54.11
|
34.05
|
88.16
|
39.91
|
7.96
|
47.87
|
|
13
|
پڈوچیری
|
8.15
|
0.00
|
8.15
|
0
|
0
|
0
|
|
14
|
پنجاب
|
22.90
|
20.87
|
43.77
|
14.27
|
5.23
|
19.5
|
|
15
|
راجستھان
|
60.08
|
42.03
|
102.11
|
35.84
|
8.62
|
44.46
|
|
16
|
اتراکھنڈ
|
12.02
|
15.36
|
27.38
|
0
|
0
|
0
|
|
17
|
کرناٹک
|
37.82
|
39.23
|
77.05
|
0
|
0
|
0
|
|
|
کل
|
706.16
|
548.22
|
1254.38
|
398.40
|
85.29
|
483.70
|
ضمیمہ II
پی ایم-ای بس سیوا اسکیم کے تحت منظور شدہ ای بسوں کی تعداد کی تفصیلات
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے
|
شہر
|
بسیں
|
|
آسام
|
1
|
100
|
|
انڈمان اور نکوبار جزائر(مرکز کے زیر انتظام خطے)
|
1
|
45
|
|
آندھرا پردیش
|
11
|
1050
|
|
اروناچل پردیش
|
1
|
50
|
|
بہار
|
6
|
400
|
|
چھتیس گڑھ
|
4
|
240
|
|
گجرات
|
8
|
750
|
|
گوا
|
1
|
50
|
|
ہریانہ
|
7
|
450
|
|
ہماچل پردیش
|
2
|
50
|
|
کرناٹک
|
10
|
750
|
|
کیرالہ
|
3
|
293
|
|
مدھیہ پردیش
|
8
|
972
|
|
مہاراشٹر
|
22
|
1609
|
|
منی پور
|
1
|
50
|
|
میگھالیہ
|
1
|
55
|
|
اڈیشہ
|
5
|
400
|
|
پنجاب
|
5
|
447
|
|
راجستھان
|
9
|
1150
|
|
اتراکھنڈ
|
2
|
137
|
|
تلنگانہ
|
2
|
151
|
|
چنڈی گڑھ(مرکز کے زیر انتظام خطے)
|
1
|
428
|
|
جموں و کشمیر(مرکز کے زیر انتظام خطے)
|
2
|
200
|
|
لداخ(مرکز کے زیر انتظام خطے)
|
1
|
48
|
|
پڈوچیری(مرکز کے زیر انتظام خطے)
|
1
|
75
|
|
دادرہ اور نگر حویلی، دمن اور دیو(مرکز کے زیر انتظام خطے)
|
1
|
50
|
|
20 ریاستیں اور 6 مرکز کے زیر انتظام خطے
|
116
|
10,000
|
ضمیمہ III
روپے کروڑ میں
|
شہر
|
منظور شدہ رقم
|
‘مدرسینکشن ایشوڈ’
|
|
بی ٹی ایم
|
سول
|
میزان
|
بی ٹی ایم
|
سول
|
میزان
|
|
جبل پور
|
6.30
|
4.18
|
10.48
|
6.30
|
2.10
|
8.40
|
*******
ش ح-ظ الف- ن م
UR-3740
(ریلیز آئی ڈی: 2238033)
وزیٹر کاؤنٹر : 9