تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی (بی بی ایس ایس ایل)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 MAR 2026 5:13PM by PIB Delhi

ریاست بہار میں ابھی تک بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ(بی بی ایس ایس ایل) کی کوئی باضابطہ شاخ قائم نہیں کی گئی ہے۔ تاہم یہ ادارہ بہار میں کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے بیج کی تقسیم اور بیج کی پیداوار جیسی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

بہار میں اب تک 3,418 کوآپریٹو سوسائٹیاں بی بی ایس ایس ایل کی رکن بن چکی ہیں۔ موجودہ مالی سال کے دوران 19,956 کسانوں کو معیاری اور مناسب قیمت پر بیج فراہم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جاری ربیع سیزن 2025-26 کے دوران ریاست میں 279 کسان بی بی ایس ایس ایل کے بیج پیدا کرنے کے پروگرام سے وابستہ ہیں، جو مجموعی طور پر 2,663 ہیکٹر رقبے پر بیج کی پیداوار کر رہے ہیں۔

ان کسانوں کے تیار کردہ بیج بی بی ایس ایس ایل کے ذریعہ مناسب قیمت پر خریدے جاتے ہیں۔ خریداری کم از کم امدادی قیمت(ایم ایس پی) کے ساتھ 10 فیصد بونس یا ریاستی سیڈ کارپوریشن کی موجودہ قیمت، ان دونوں میں سے جو زیادہ ہو، اس کے مطابق کی جاتی ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر داخلہ ا ور امداد باہمی کے  تعاون جناب امیت شاہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح۔ ش ت۔ ج

Uno-3702

Ministry of Cooperation

BHARATIYA BEEJ SAHAKARI SAMITI

(Release ID: 2237658)

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2237885) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी