دیہی ترقیات کی وزارت
منریگا سے و ی بی -جی آر اے ایم جی) میں تبدیلی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 MAR 2026 5:17PM by PIB Delhi
وِکست بھارت—روزگار اور ذریعۂ معاش کی ضمانت مشن (دیہی) (وی بی-جی آر اے ایم جی) ایکٹ 2025 کی دفعہ 37 عبوری انتظامات سے متعلق ہے۔ اس میں ان تمام کاموں، ذمہ داریوں، اثاثوں، ریکارڈز، فنڈز اور دیگر واجبات کا احاطہ کیا گیا ہے جو مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا)کے تحت پیدا ہوئے تھے۔
وزارت منریگا سے وی بی-جی رام جی فریم ورک میں ہموار اور منظم منتقلی کو آسان بنانے کے لیے عبوری دفعات سے متعلق تفصیلی قواعد وضع کرنے کے عمل میں ہے ۔
عبوری دفعات کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے شامل کیا گیا ہے کہ جو کارکن اس وقت منریگا کے تحت اجرت کا روزگار حاصل کر رہے ہیں انہیں وی بی-جی رام جی ایکٹ کے تحت بغیر کسی رکاوٹ کے ضمانت شدہ اجرت کا روزگار ملتا رہے ۔
یہ معلومات دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
****
ش ح۔ ش ت۔ ج
Uno-3700
(ریلیز آئی ڈی: 2237801)
وزیٹر کاؤنٹر : 8