امور داخلہ کی وزارت
نئے فوجداری قوانین
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 MAR 2026 3:29PM by PIB Delhi
بھارتیہ ناگرک سُرکشا سنہیتا (بی این ایس ایس) ، 2023 کے سیکشن 254 اور 265 میں استغاثہ کے لیے شواہد، اور سیکشن 266 میں مدافعہ کے لیے شواہد کی ریکارڈنگ کے لیے آڈیو ویڈیو الیکٹرانک ذرائع کے استعمال کا انتظام کیا گیا ہے، نیز گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ مزید برآں، سیکشن 530 کے تحت بی این ایس ایسکے تحت تمام مقدمات، تحقیقات اور کارروائیاں الیکٹرانک طریقے سے، الیکٹرانک رابطے یا آڈیو ویڈیو ذرائع کے استعمال سے کی جا سکتی ہیں۔حکومت نے نیائے-شروتی ایپلی کیشن تیار کی ہے، جو ملزمان، گواہان، پولیس افسران، استغاثہ کار، سائنسی ماہرین، قیدیوں وغیرہ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ورچوئل حاضری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ معلومات وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔
*****
ش ح ۔ش آ ۔ خ م
U. No.3662
(ریلیز آئی ڈی: 2237618)
وزیٹر کاؤنٹر : 4