کیمیائی صنعتوں اور کھاد کی وزارت: کھاد سے متعلق محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی طرف سے  ربیع 2025-26 کے لیے کھادوں کی قیمتیں متعین ؛ عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈی اے پی کی قیمت کی بالائی حد 1350 روپے مقررر


مضبوط نگرانی اور اسٹریٹجک سبسڈی سے  تمام ریاستوں میں پی اینڈ کے کی کافی اسٹاک کو یقینی بنایا گیا ہے

وزیر موصوف نے غذائیت پر مبنی سبسڈی کے فریم ورک کے تحت ایڈوانسڈ این پی کے گریڈ کے انضمام کی تصدیق کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 MAR 2026 3:16PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے ہندوستانی کسانوں کو بین الاقوامی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنے کے عزم کاپھر سےاعادہ کیا ہے اور موجودہ ربیع 2025–26 کے سیزن کے لیے اہم کھادوں کی دستیابی کو سستے نرخوں پر یقینی بنایا ہے۔ کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کی جانب سے کھاد سیکٹر کی جامع اپ ڈیٹ میں اعلان کیا گیا کہ ڈائی- ایمونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) 50 کلوگرام کی بوری کے لیے 1,350 روپے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اس قیمت کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے فی میٹرک ٹن 3,500 روپے کے خصوصی بندوبست کیے ہیں، جو دیگر اخراجات، جیسے فیکٹری سے کھیت تک لاجسٹکس، جی ایس ٹی کے اجزاء اور مینوفیکچرر کے لیے 4فیصد معقول منافع کااحاطہ کرتا ہے۔ اس اقدام سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ قیمتوں میں عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجودکسانوں پر مالی بوجھ نہ پڑے۔

مناسب فراہمی اور ریاستی سطح پر نگرانی:5 مارچ 2026 تک ملک بھر میں فاسفیٹک اور پوٹاشک (پی اینڈ کے) کھادوں کی دستیابی مناسب رہی ہے۔ قومی سطح کے اعداد و شمار کے مطابق:

  • ڈی اے پی: 51.38 ایل ایم ٹی کی طلب کے مقابلے میں ، دستیابی 71.89 ایل ایم ٹی ہے ۔
  • ایم او پی: 14.18 ایل ایم ٹی کی طلب کے مقابلے میں، دستیابی 18.17 ایل ایم ٹی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
  • این پی کے ایس: کل 108.39 ایل ایم ٹی دستیاب ہے ، جو 76.48 ایل ایم ٹی کی طلب سے نمایاں طور پر زیادہ ہے ۔

سبسڈی یافتہ تمام کھادوں کی نقل و حرکت کو حقیقی وقت میں مانیٹرنگ کرنے کے لئے وزارت انٹیگریٹڈ فرٹیلائزر مینجمنٹ سسٹم (آئی ایف ایم ایس) کا استعمال کرتی ہے، جو ایک آن لائن ویب بیسڈ پلیٹ فارم ہے۔ اس کے لیے وزارت ریلوے کے ساتھ قریبی تال میل بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ ریک کی حرکت کو ترجیح دی جا سکے اور مختلف ریاستوں تک اسٹاک کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

متوازن تغذیہ کا فروغ:نظر ثانی شدہ نیوٹریئنٹ بیسڈ سبسڈی (این بی ایس) کے فریم ورک کے تحت حکومت نے اضافی کھاد کی گریڈس، جیسے 10:26:26 اور 12:32:16 شامل کی ہیں۔ مخصوص نائٹروجن (این)، فاسفورس (پی) اور پوٹاش (کے) کے مواد کی بنیاد پر سبسڈی فراہم کر کے، این بی ایس پالیسی کسانوں کو اس بات پر قادر بناتی ہے کہ وہ فصل اور مٹی کی مخصوص ضروریات کے مطابق غذائی اجزاء کا انتخاب کریں۔

سال 2025–26 کے دوران دیگر اہم کھادوں کی اوسط خوردہ قیمتیں (50 کلوگرام کی بوری کے حساب سے) درج ذیل ہیں:

  • این پی کے 10-26-26: 1814.82 روپے
  • این پی کے 12-32-16: 1711.87 روپے
  • میوریٹ آف پوٹاش (ایم او پی) 1710.54 روپے

یہ اسٹریٹجک فریم ورک نہ صرف متوازن غذائی اجزاء کے استعمال کو ممکن بناتا ہے بلکہ یوریا پر ضرورت سے زیادہ انحصار کو کم کرنے اور مٹی کی صحت کو برقرار رکھنے کا بھی مقصد رکھتا ہے۔

یہ معلومات محترمہ انوپریا پٹیل، وزیر مملکت برائے کیمیکلز اور کھاد نے 10 مارچ 2026 کو راجیہ سبھا کے غیر ستارہ سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

********

ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا

Urdu No-3657 


(ریلیز آئی ڈی: 2237614) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati