وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری، ڈی ایف ایس نے این سی ایل ٹی میں زیر التوا مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے سرکاری شعبے کے بینکوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے مقصد سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی


اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ زیر التوا مقدمات کے حل کو تیز کیا جائے اور وصولی کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے طریقہ کار سے متعلق خامیوں کو دور کیا جائے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAR 2026 7:17PM by PIB Delhi

جناب ایم ناگ راجو، سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) نے آج ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) میں ایڈمیشن اور ریزولیوشن کے لیے پینڈنگ ٹاپ انسالوینسی اینڈ بینکرپسی کے معاملات (آئی بی سی) کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں محکمہ مالیاتی خدمات کے سینیئر افسران، سرکاری شعبے کے بینکوں کی اعلیٰ انتظامیہ اور انسالوینسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ان معاملات میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا گیا جو اس سال کے دوران منظور کیے گئے اور جن کا کامیابی سے تصفیہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ تمام متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) میں ایڈمیشن، اسائنمنٹ یا سیٹلمنٹ کے ذریعے بیس اعلیٰ قدر والے کھاتوں کا تصفیہ کیا گیا ہے۔

زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے ایڈمیشن کا انتظار کر رہے سرفہرست بیس کھاتوں اور سیٹلمنٹ کا انتظار کر رہے دس کھاتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ غور و خوض کے دوران زیرِ التوا انسالوینسی اور دیوالیہ پن ضابطہ (آئی بی سی) کے مقدمات سے متعلق مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بینکوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ زیر التوا معاملات کے تصفیے میں باہمی تعاون کا طریقہ اختیار کریں تاکہ اثاثوں کی قدر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو، وصولیوں میں بہتری آئے اور مقررہ مدت کے اہداف کو یقینی بنایا جا سکے۔

بینکوں پر زور دیا گیا کہ وہ کارپوریٹ انسالوینسی ریزولیوشن پراسیس (سی آئی آر پی) کی درخواستیں دائر کرنے میں التوا اور تاخیر کی تعداد کم سے کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں بڑھائیں۔ تمام سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی) کے چیف ایگزیکٹو افسران کو مشورہ دیا گیا کہ وہ داخلے اور تصفیے کے لیے زیر التوا سرفہرست مقدمات کی مسلسل نگرانی کرتے رہیں۔

اجلاس کا اختتام اس بات پر زور دینے کے ساتھ ہوا کہ زیر التوا مقدمات کے تصفیے کو تیز کیا جائے اور وصولی کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے طریقۂ کار سے متعلق خامیوں کو دور کیا جائے۔

    **********

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 3609


(ریلیز آئی ڈی: 2237198) وزیٹر کاؤنٹر : 10