وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

بدھ مت سے متعلق سیاحت کا فروغ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAR 2026 5:15PM by PIB Delhi

وزارتِ سیاحت باقاعدگی سے ہندوستان کے متنوع سیاحتی مقامات اور تجربات کو فروغ دیتی ہے، جن میں بدھسٹ (بد ھ مت سے متعلق) مقامات بھی شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں، جن میں تشہیری تقریبات کا انعقاد، ملکی و بین الاقوامی منڈیوں میں منعقد ہونے والی سیاحت سے متعلق نمائشوں اور میلوں میں شرکت، فیملیئرائزیشن (ایف اے ایم) دوروں کا اہتمام، اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات کے ذریعے تشہیری سرگرمیاں، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو میلوں اور تہواروں کے انعقاد کے لیے معاونت فراہم کرنا، نیز ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے تشہیر شامل ہیں۔

مزید برآں، وزارت نے سوادیش درشن، زیارت کی بحالی اور روحانی ورثے میں اضافے کی مہم (پراشاد )، مرکزی ایجنسیوں کو امداد (اے سی اے)، چیلنج پر مبنی منزل مقصود کی ترقی (سی بی ڈی ڈی) اور ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد (ایس اے ایس سی آئی) جیسی اسکیموں کے تحت ملک میں بدھ سیاحتی مقامات سمیت سیاحت کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی ترقی کے لیے کئی منصوبوں کو منظوری دی ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سدھارتھ نگر ضلع میں سیاحوں کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

ڈی ٹی وی

ایف ٹی وی

کل

2025 (عارضی)

195941

23341

219282

2024

100595

17546

118141

2023

392516

11797

404313

2022

222289

109

222398

2021

370975

90

371065

کل

12,82,316

52,883

13,35,199

ڈی ٹی وی — ڈومیسٹک ٹورسٹ وِزِٹس / ایف ٹی وی — فارن ٹورسٹ وِزِٹس

حکومت نے بہار اور اتر پردیش سمیت ملک بھر میں بدھ مت کے ثقافتی اور ورثے سے متعلق مقامات کے درمیان رابطہ (سڑک، ہوائی اور ریل) بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ نیپال میں لمبنی قومی شاہراہ 233 کے ذریعے ہندوستان کے سدھارتھ نگر سے منسلک ہے۔ ریلوے کی وزارت بودھ گیا، راجگیر، نالندہ، سارناتھ، کشی نگر، لمبنی اور شراوستی کا احاطہ کرتے ہوئے تھیم پر مبنی سیاحتی سرکٹ ٹرینیں بھی چلاتی ہے۔

وزارتِ سیاحت بدھ مت کی سیاحت سمیت سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ کے ساتھ بین الاقوامی سیاحتی تعاون کے فریم ورک کے تحت نیپال، بھوٹان، سری لنکا اور تھائی لینڈ جیسے پڑوسی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

یہ معلومات سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے دوران فراہم کیں۔

***

 

UR-3595

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2237184) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी