وزارت دفاع
آئی این ایس ترنگنی سری لنکا بحریہ کے سی رائیڈرز کے ساتھ بحری تربیت کے لیے کولمبو پہنچ گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAR 2026 7:26PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے بحری تربیت کے جہاز آئی این ایس ترنگنی سری لنکا بحریہ کے سی رائیڈرز کی تربیت مکمل کرنے کے بعد 6 مارچ 2026 کو کولمبو پہنچ گیا۔ سری لنکا نیول اینڈ میری ٹائم اکیڈمی کے تین افسران اور 26 تربیت حاصل کرنے والے اہلکار ٹرنکومالی سے اس جہاز پر سوار ہوئے تھے تاکہ بحری تربیت مشن میں حصہ لے سکیں۔
سمندری سفر کے دوران تربیت حاصل کرنے والوں کو بحری تربیت کی جامع مشقیں کرائی گئیں اور انہیں بادبانی نظام کے تحت جہاز چلانے اور نگرانی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا۔ اس دوران تربیت حاصل کرنے والوں کو جہاز کے عملے کی رہنمائی میں جہاز کو چلانے اور اس کی ہینڈلنگ کے عملی مواقع بھی فراہم کیے گئے۔ اس تربیتی مشن نے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی سیکھنے اور باہمی اشتراک کو مزید مضبوط کیا اور سمندری تعاون و تربیتی روابط کو فروغ دیا۔
کولمبو پہنچنے پر جہاز کا استقبال سری لنکا بحریہ کے نمائندوں اور سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے حکام نے کیا۔ آئی این ایس ترنگنی کے کمانڈنگ آفیسر نے مغربی بحری ایریا کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جگت کمارا سے ملاقات کی اور بحری تعاون کو مزید فروغ دینے اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلے پر تبادلۂ خیال کیا۔
تین روزہ قیام کے دوران جہاز سری لنکا بحریہ کے ساتھ مختلف دو طرفہ تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ پیشہ ورانہ تبادلوں کے علاوہ دونوں بحری افواج کے اہلکار دوستانہ کھیلوں کے مقابلوں، مشترکہ یوگا سیشن اور عوامی رابطہ سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے۔
اس سے قبل ٹرنکومالی میں سری لنکا نیول اینڈ میری ٹائم اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور دنیش بندارا نے جہاز کا دورہ کیا اور عملے کے ساتھ ساتھ تربیت حاصل کرنے والے سری لنکن سی رائیڈرز سے ملاقات کی۔ یہ تربیتی مشن ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان بڑھتی ہوئی سمندری شراکت داری کا ایک اور اہم باب ثابت ہو رہا ہے۔
(5)FCB3.jpeg)
(5)74HO.jpeg)
(2)TJ7E.jpeg)
****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3509 )
(ریلیز آئی ڈی: 2236480)
وزیٹر کاؤنٹر : 14