نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن کا میزورم یونیورسٹی کے 20ویں کنووکیشن سے خطاب
نوجوان وِکست بھارت کے معمار ہیں: نائب صدر جمہوریہ
شمال مشرق اب دہلی سے فاصلے کی وجہ سے نہیں بلکہ مواقع سے قربت کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے: نائب صدر
نوجوان منشیات سے دور رہیں اور ٹیکنالوجی کا ذمہ داری سے استعمال کریں: نائب صدر کا نوجوانوں کو پیغام
امن پر مبنی تعلیم معاشروں کو بدل سکتی ہے: میزورم یونیورسٹی کے کنووکیشن میں نائب صدر کا خطاب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAR 2026 1:21PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے آج میزورم یونیورسٹی کے 20ویں کنووکیشن سے ایزوال میں خطاب کیا اور فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں 2047 تک وِکست بھارت کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
کیمپس کی خوبصورتی کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ میزورم یونیورسٹی سب سے خوبصورت کیمپسز میں سے ایک ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ تعلیم امن اور مقصدیت پر مبنی ہو تو کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
گزشتہ دہائی میں شمال مشرقی علاقے کی تبدیلی پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں یہ خطہ بھارت کی ترقیاتی کہانی کے مرکز میں آ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہتر کنیکٹیویٹی، بشمول حال ہی میں افتتاح شدہ بیرابی–سیرانگ ریلوے لائن اور اُڑان اور پی ایم ڈیولائن جیسے اقدامات ترقی کو تیز کر رہے ہیں اور علاقے کے لوگوں کو نئے مواقع کے قریب لا رہے ہیں۔
2047 تک وِکست بھارت کے ویژن پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صرف ملازمتیں تلاش کرنے کی بجائے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے شمال مشرق کے بے پناہ امکانات خاص طور پر سیاحت، بانس پر مبنی صنعتیں، نامیاتی زراعت، دستکاری اور ڈیجیٹل خدمات کے شعبوں میں اجاگر کیا۔
نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان منشیات سے دور رہیں اور منظم اور مقصدیت سے بھرپور زندگی گزاریں۔ انہوں نے طلباء کو ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی نصیحت کی، اور کہا کہ وہ ٹیکنالوجی کے خادم بننے کی بجائے ماسٹر بنیں۔
میزورم کی قدرتی وراثت اور اعلیٰ شرح خواندگی کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر نے ریاست کی مضبوط قبائلی روایات اور ماحولیاتی شعور کی تعریف کی۔ انہوں نے میزورم یونیورسٹی کو سولر توانائی پر بڑے پیمانے پر کام کرنے کے لئے سراہا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے میں قیادت کا کردار ادا کریں۔
کنووکیشن میں گورنر میزورم اور چیف ریکٹر، جنرل (ریٹائرڈ) وِجے کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ میزورم، جناب لالدوہوما، اور وائس چانسلر، پروفیسر دیباکر چندرا ڈیكا کے علاوہ فیکلٹی ممبران، معزز مہمانان، والدین اور فارغ التحصیل طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3489
(ریلیز آئی ڈی: 2236364)
وزیٹر کاؤنٹر : 21