سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی کی جانب سے لیتھیئم آئن بیٹریز کی پائیدار ری سائیکلنگ منی مائنز کلین ٹیک سولوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی حمایت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 MAR 2026 4:51PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت کے پائیدار ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے اور اہم معدنیات میں ملک کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے وژن کے تحت، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)، نے ایم /ایس منی مائنز کلین ٹیک سولوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کو مالی معاونت فراہم کی ہے، اس پروجیکٹ کا عنوان ہے: ’’غیر استعمال شدہ لیتھیئم آئن بیٹریز کی پائیدار ری سائیکلنگ‘‘۔
اس پروجیکٹ کامقصد لیتیئم آئن بیٹریز کی لائف سائیکل ختم ہونے کے بعد ان سے لیتھیئم کو بالٹ نکل اور مینگنیز کے بیٹریری گریڈ سالٹس نکالنےکے لیے ایک مقامی،زیرو ڈسچارج اور پائیدارری سائیکلنگ اور یفائنگ کے عمل کو تجاتی سطح پر لانا ہے۔اس اقدام سے جدید ری سائیکلنگ کے ذریعہ قیمتی معدنیات کو دوبارہ حاصل کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت مضبوط ہونے کی توقع ہے جس درآمدات پر صاف توانائی اور منتقلی کو تقویت ملے گی۔
منی مائنز کلین ٹیک سولوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ بھارت کی پہلی آر4 کیٹیگری ری سائیکلر کمپنی ہے جو استعمال شدہ لیتھیئم آئن بیٹریز کے لیے مکمل حل فراہم کرتی ہے، جس میں ایکسٹینڈڈ پروڈیوسر رسپانسبلٹی(ای پی آر)خدمات بھی شامل ہیں۔کمپنی نے ایک اختراعی عمل تیار کیا ہے جسے
ہائیبریڈ ہائیڈرومیتملوجی کہا جاتا ہے، جو مختلف لیتھیئم آئن بیٹریوں کیم اسٹری اور فارم فیکٹرز کے لیے مطابقت رکھتا ہے۔ کمپنی کی بلیک ماس ریکوری اور پوسٹ پراسیسنگ ٹیکنالوجی کم توانائی کی کھپت، کم سے کم اخراج، اور اعلیٰ علیحدگی کی کارکردگی کو یقینی بناتی ہے، جس کے نتیجے میں ریکوری کی شرح 99 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
پری اسیسمنٹ، جمع کرنےاورعلیحدگی سے لے کر مکینیکل پروسیسنگ اور جدید پوسٹ پراسیسنگ مراحل تک کامکمل عمل مقامی طور پر تیار اور پیٹنٹ شدہ ہے یہ نقطۂ نظردرآمدی ٹیکنا لوجی ، آلات اور خام مال پر انحصار کو نمایا طور پر کم کرتا جب کہ ملک کے اندر شہری کانکنی کو بھی فروغ دیتا ہے۔
اس پروجیکٹ کے تحت کمپنی اپنے موجودہ آپریشنز کو ایک مکمل مربوط تجارتی سہولت میں وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو متعدد بیٹری کمسٹری کو پروسیسنگ کرنے اور اعلی ٰمعیار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔تیار شدہ بیٹری گریڈ مرکبات، جیسے لیتھیم کاربونیٹ اور کوبالٹ سلفیٹ، صنعت کے معیار کے مطابق ہوں گے اور ملکی اور برآمدی دونوںمنڈیوں کی ضروریات کو پورا کریں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا، ’’استعمال شدہ بیٹریوں سے اہم معدنیات کی بازیابی اور ریفائننگ کے لیے ملکی ٹیکنالوجیز کی ترقی بھارت کی توانائی کی سلامتی اور صاف ٹیکنالوجی کے ایکو نظام کو مضبوط کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے، ٹی ڈی بی ایک پائیدار ری سائیکلنگ حل کی تجارتی سطح پر حمایت کر رہا ہے، جو درآمدات پر انحصار کم کرنے، سرکلر اکانومی کے اصولوں کو فروغ دینے اور قومی اہم معدنیات مشن کے اہداف میں اہم کردار ادا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔‘‘
منی مائنز کلین ٹیک سولوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایک نمائندے نے ٹی ڈی بی کی حمایت پر شکرگزاری کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معاونت کمپنی کو اپنی اختراعی ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی کو وسعت دینے اور ماحولیاتی طور پر پائیدار عمل کے ذریعے اہم بیٹری مواد کی بازیابی کو تیز کرنے کے قابل بنائے گی۔
یہ پروجیکٹ بھارت میں اہم معدنیات کی بازیابی اور صاف توانائی کے مواد کے لیے خودمختار اور ٹیکنالوجی پر مبنی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔استعمال شدہ بیٹریوں سے قیمتی دھاتوں کی مؤثر استخراج کو ممکن بنا کر یہ اقدام آتم نربھر بھارت، سرکلر اکانومی کے فروغ، اور پائیدار توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے قومی اہداف کے عین مطابق ہے۔

***
ش ح۔ ت ف ۔ اش ق۔
U- 3461
(ریلیز آئی ڈی: 2236047)
وزیٹر کاؤنٹر : 43