پنچایتی راج کی وزارت
مرکزی حکومت نے میزورم میں دیہی کونسلز کو مضبوط بنانے کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے گرانٹس جاری کئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 MAR 2026 1:33PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے میزورم میں دیہی مقامی اداروں (آر ایل بیز) کے لیے مالی سال 2025-26 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن (15 ویں ایف سی) کے گرانٹس کے طور پر 14.80 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ یہ رقم مالی سال 2025-26 کے لیے غیر مربوط گرانٹس کی پہلی قسط سے متعلق ہے اور اس سےریاست کے تمام اہل 816 گاؤں کی کونسلز کو فائدہ پہنچے گا۔
بھارتی حکومت، پنچایتی راج کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت (پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے) کے ذریعے، ریاستوں کو دیہی مقامی اداروں کے لیے 15 ویں ایف سی گرانٹس جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے، جس کے بعد یہ رقم وزارت خزانہ کے ذریعہ جاری کی جاتی ہے۔ مختص شدہ گرانٹس کی سفارش اور اجرا مالی سال میں دو قسطوں میں کی جاتی ہے۔غیر مربوط گرانٹس کو دیہی مقامی ادارے (آر ایل بیز) تنخواہوں اور دیگر انتظامی اخراجات کو چھوڑ کرمقامی ضروریات کے مطابق استعمال کریں گے، جو آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج انتیس مضامین کے تحت ہیں، ۔منسلک گرانٹس بنیادی خدمات کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں، جیسے:(اے) صفائی اور او ڈی ایف کی صورتحال کی دیکھ بھال، جس میں خاص طور پر گھریلو فضلہ، انسانی فضلہ اور فیکل سلیج کے بندوبست شامل ہوں، اورساتھ ہی(بی) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور پانی کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کی سہولت شامل ہوں۔
*********
ش ح۔م م ع۔م الف
U. No-3445
(ریلیز آئی ڈی: 2235908)
وزیٹر کاؤنٹر : 16