ادویات سازی کا محکمہ
یکم سے 5 مارچ تک ملک بھر میں 250 سے زائد مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کا انعقاد
شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک جن اوشدھی سپتاہ کے دوران مفت ہیلتھ کیمپ، شہریوں کیلئے سستی صحت کی سہولت پہنچا رہے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 MAR 2026 6:16PM by PIB Delhi

چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا
ملک بھر میں جن اوشدھی سپتاہ 2026 کے تحت منعقد کیے گئے مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کی سیریز آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں ملک بھر کے شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ آگاہی مہم یکم سے پانچ مارچ 2026 تک چلائی گئی اور اسے بھارت کے فارماسوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو(پی ایم بی آئی) نےکیمیاوی اور کھاد کی وزارت کے تحت ادویہ ساز کے محکمے کی نگرانی میں منظم کیا، تاکہ سات مارچ 2026 کو منائے جانے والے 8ویں جن اوشدھی دیوس کی تیاری کی جا سکے۔اس سال کے متاثر کن موضوع، ‘‘جن اوشدھی سستی بھی ، بھروسے مند بھی ، صحت کیبات، بچت کے ساتھ، کے تحت پانچویں دن مختلف مقامات پر ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں موقع پر تشخیص، مفت مشورے اور جن اوشدھی ادویات کی بڑے پیمانے پر تقسیم کی گئی۔ اس مہم نے مجموعی طور پر ہزاروں شہریوں کو شامل کیا، خاص طور پر خواتین، بزرگ شہریوں، اور بچوں کی خدمات پر زور دیتے ہوئے، قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال پر اعتماد کو فروغ دیا۔
منی پورکے تمنگلون میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا
شہری اور دیہی کمیونٹیز کے لوگ برابر جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے مفت صحت کی جانچ کی سہولیات سے استفادہ کیا اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے ساتھ انٹرایکٹو سیشنز میں بھی حصہ لیا۔ خواتین کو سُوِدھا سینیٹری پیڈز مفت تقسیم کیے گئے اور حالت حیض میں صفائی ستھرائی اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا(پی ایم بی جے پی) کے فوائد کے بارے میں آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔
مدھیہ پردیش کےبھوپال میں صحت کی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا
پانچویں دن کیمپ کلیدی مقامات پر منعقد کیے گئے، جن میں احمد آباد (گجرات)، جے پور (راجستھان)، اجین (مدھیہ پردیش)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، بلاسپور (چھتیس گڑھ)، تامنگلونگ (منی پور)، جموں (جموں و کشمیر)، کرشناگیری (تمل ناڈو) وغیرہ شامل تھے، جو پروگرام کی پورے بھارت میں رسائی کو ظاہر کرتے ہیں۔
جموں و کشمیر کے جموں میں واقع سرول گورنمنٹ اسپتال میں صحت کی جانچ کا کیمپ منعقد کیا گیا
مہاراشٹرکے پونے میں صحت کی جانچ کا کیمپ منعقد کیا گیا
مختلف مقامات کے مستفیدین نے اپنے تجربات شیئر کیے اور بتایا کہ کس طرح جن اوشدی ادویات نے انہیں صحت کے اخراجات کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں مدد دی۔
استفادہ کنندہ: سنیل بھادوا، رہائشی: آدرش نگر، دہلی
اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے دہلی کےآدرش نگرکے رہائشی سُنِل بھادوا نے کہا کہ وہ پچھلے سات سالوں سے جن اوشدی دوائیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کم عمری میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد علاج کے اخراجات کو برداشت کرنا مشکل ہو گیا تھا، تاہم جن اوشدھی دوائیوں نے ان کے طبی اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد کی۔
استفادہ کنندہ: عبدالرئیس، رہائشی: آدرش نگر، دہلی
دہلی کےجامعہ نگر کے رہائشی عبدالرئیس نے اس اسکیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نجی مارکیٹ میں دوائیں مہنگی ہیں، لیکن وہی دوائیں جن اوشدھی کیندروں میں بہت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر بزرگوں کے لیے سہولت کی تعریف کی، کیونکہ بہت سے کیندر رہائشی علاقوں کے قریب واقع ہیں۔
استفادہ کنندہ: شکیل احمد، رہائشی: آدرش نگر، دہلی
اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے، جامعہ نگر کے ایک اور رہائشی شکیل احمد نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کیمپ میں اپنا بلڈ شوگر ٹیسٹ کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے دو سے تین سالوں سے جن اوشدھی کیندر آتے رہے ہیں اور انہیں دوائیں نہ صرف سستی بلکہ مؤثر بھی لگی ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔
تمل ناڈوکے کرشناگیری میں صحت کی جانچ کا کیمپ منعقد کیا گیا
صحت کی جانچ کے کیمپس کے دوران عام لوگوں کو یہ ترغیب دی گئی کہ وہ ‘جن اوشدی سوگم’ موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کریں تاکہ 18,000 سے زائد فعال پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں(پی ایم بی جے کیز) میں سب سے قریب والا کیندر تلاش کیا جا سکے۔ پی ایم بی آئی مارچ 2027 تک 25,000 کیندروں تک توسیع کے اپنے ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ہر کونے میں سستی دوائیوں کی آخری مقام تک فراہمی مضبوط ہو سکے۔
اتر پردیش کے مظفر نگر میں صحت کی جانچ کا کیمپ منعقد کیا گیا
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا(پی ایم بی جے پی) کے تحت، معیاری جینرک دوائیاں برانڈڈ متبادل کے مقابلے میں 50 فیصد سے 80 فیصد کم قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ کوئی بھی شہری مالی مشکلات کی وجہ سے بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم نہ رہے۔ کاروباری افراد، فارماسسٹ، ڈاکٹرز اور اہل افراد جو پی ایم بی جے کے کھولنے کے خواہاں ہیں، www.janaushadhi.gov.in کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، اور اس قومی ترقی کے منصوبے کی حمایت کے لیے مالی معاونت اور مراعات بھی دستیاب ہیں، جس سے پائیدار روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔
********
ش ح۔ع ح۔ج ا
U. No. 3440
(ریلیز آئی ڈی: 2235859)
وزیٹر کاؤنٹر : 26