بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے مجوزہ انضمام کی منظوری دے دی ہے جس میں دیگر امور کے ساتھ باگمانے پرائم آفس آر ای آئی ٹی کی جانب سے باگ مانے ڈیولپرز اور دیگر میں مخصوص حصص کے حصول کو شامل کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 MAR 2026 10:45AM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے مجوزہ انضمام کی منظوری دے دی ہے جس میں دیگر امور کے ساتھ باگ مانے پرائم آفس آر ای آئی ٹی کی جانب سے باگمانے ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر اداروں میں (براہِ راست/بالواسطہ) مخصوص حصص کے حصول کو شامل کیا گیا ہے۔
مجوزہ انضمام کے تحت:(i) باگ مانے پرائم آفس آر ای آئی ٹی (حاصل کنندہ آر ای آئی ٹی) کی جانب سے باگمانے ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ (بی ڈی پی ایل) [جس میں اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی باگمانے گرین پاور ایل ایل پی (بی جی پی ایل) کا براہِ راست حصول؛بھی شامل ہے[(ii) حاصل کنندہ آر ای آئی ٹی کی جانب سے باگ مانے ریو پرائیویٹ لمیٹڈ (بی آر پی ایل) کا بالواسطہ حصول؛(iii) حاصل کنندہ آر ای آئی ٹی کی جانب سے (بی ڈی پی ایل کے ذریعے) باگمانے کنسٹرکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ سے لکسور @ بگمانی کیپیٹل ٹیک پارک کا بالواسطہ حصول کا تصورکیا گیا ہے؛ اور(iv) حاصل کنندہ آر ای آئی ٹی کے اسپانسر گروپ اور مخصوص اداروں کے بعض تیسرے فریق شیئر ہولڈرز کو، اپنے حصص حاصل کنندہ آر ای آئی ٹی منتقل کرنے کے عوض، حاصل کنندہ آر ای آئی ٹی کے یونٹس جاری کیے جائیں گے۔ (بی ڈی پی ایل ، بی آرپی ایل اور بی جی پی ایل کو مجموعی طور پر ‘‘مخصوص ادارے’’ کہا گیا ہے۔)
حاصل کنندہ آر ای آئی ٹی کو 15 جولائی 2025 کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) کے پاس ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے طور پر، آر ای آئی ٹی ضوابط کے تحت رجسٹر کیا گیا تھا۔
مخصوص ادارے کمرشل ریئل اسٹیٹ کی ترقی اور لیزنگ، مہمان نوازی کے کاروبار، نیز متعلقہ خدمات جیسے قابلِ تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں سرگرم ہیں۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
**********
) ش ح – ع ح-)
U.No. 3378
(ریلیز آئی ڈی: 2235451)
وزیٹر کاؤنٹر : 45