قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومتِ ہند کی جانب سے 28 فروری 2026 کو قانونی چارہ جوئی کے کارآمد اور مؤثر  انتظام کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی


کانفرنس کا موضوع ‘وکست بھارت @2047 کے لیے ادارہ جاتی چارہ جوئی کے نظم و نسق کو مضبوط بنانا’ ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 FEB 2026 9:33PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے قانون اور انصاف کی وزارت کے قانونی امور کے محکمے کے ذریعہ قانونی چارہ جوئی کے کار آمد اور موثر انتظام سے متعلق ایک کانفرنس 28 فروری 2026 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہونے والی ہے ، جس کا موضوع ‘‘وکست بھارت @2047 کے لیے ادارہ جاتی قانونی چارہ جوئی کی کے نظم ونسق کو مضبوط بنانا’’ ہے ۔  قانون اور انصاف کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کلیدی خطبہ دیں گے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔معزز اٹارنی جنرل برائے ہند اور معزز سالیسیٹر جنرل برائے ہند بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے۔

یہ کانفرنس اس حقیقت کے اعتراف پر مبنی ہے کہ حکومتِ ہند سے متعلق قانونی چارہ جوئی محض ایک قانونی عمل نہیں بلکہ حکمرانی کا ایک بنیادی عنصر ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد یہ فروغ دینا ہے کہ پیش رفت کا باقاعدہ طور پر جائزہ لیا جائے، جس کے لیے واضح فالو اَپ اور جائزہ لینے کے مؤثر نظام قائم کیے جائیں ۔اس کا حتمی ہدف یہ ہے کہ مقدمہ بازی کے نظم و نسق کو ایک مضبوط انتظامی عمل میں تبدیل کیا جائے، جس کے نتیجے میں زیرِ التوا مقدمات میں کمی، اخراجات میں زیادہ کفایت اور عدالتی فیصلوں کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کانفرنس کا مقصد وزارتوں، محکموں اور معزز لاء افسران کے مابین ‘قانونی چارہ جوئی کے کارآمد اور مؤثر انتظام سے متعلق ہدایت نامہ، 2025’ کے بارے میں مشترکہ فہم پیدا کرنا ہے۔ اس میں خاص طور پر بار بار ہونے والی مقدمہ بازی میں کمی لانے، بروقت تنازعات کے حل کے لیے ادارہ جاتی انتظامات کو مضبوط بنانے، اور مؤثر نگرانی اور فیصلہ سازی کے لیے ڈیجیٹل آلات کے باخبر استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے، جن میں ایل آئی ایم بی ایس بھی شامل ہے، تاکہ یہ تمام اقدامات وکست بھارت @2047 کے طویل مدتی قومی وژن کے مطابق ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔ص ج)

U. No.3373


(ریلیز آئی ڈی: 2235422) وزیٹر کاؤنٹر : 43
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी