نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے نئی دہلی کے نیتاجی نگر واقع جی پی او اے میں امورِ نوجوان و کھیلوں کی وزارت کے نئے دفتر کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 MAR 2026 8:43PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دہلی میں جنرل پول آفس رہائش (جی پی او اے) نیتاجی نگر میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے نئے دفتر کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر مانڈویا نے وزارت کے افسران اور عملے کو نیک تمنائیں پیش کیں اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ منظم اور عملی تقاضوں کے مطابق تیار کردہ دفتر کھیلوں کی ترقی اور امورِ نوجوان سے متعلق اہم اقدامات کے نفاذ میں کارکردگی، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے بھی نئے دفتر میں چارج سنبھالا اور منظم و جدید طرزِ کار کے ماحول کو سراہا۔ انہوں نے وزارت کے مقاصد کو نئے عزم اور توجہ کے ساتھ آگے بڑھانے کے اپنے پختہ ارادے کا اعادہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں سکریٹری (کھیل) جناب ہری رنجن راؤ ؛ سکریٹری (نوجوانوں کے امور) ڈاکٹر پلوی جین گوول اور وزارت کے سینئر حکام موجود تھے ۔

**********

) ش ح – ع ح-  ش ہ ب )

U.No. 3316

 


(ریلیز آئی ڈی: 2234883) وزیٹر کاؤنٹر : 34
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati