جل شکتی وزارت
سیوا سنکلپ قرارداد -پینے کے پانی اور صفائی کامحکمہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 MAR 2026 8:31PM by PIB Delhi
کابینہ سکریٹریٹ کے 25 فروری 2026 کے دفتری نامہ (او ایم) کے مطابق، پینے کے پانی اور صفائی کے محکمہ میں 02 مارچ 2026 (پیر) کو محکمہ کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیوا سنکلپ قرارداد پڑھ کر سنائی گئی۔ اس کے بعد قرارداد پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور اس کے مؤثر نفاذ کے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔
24 فروری 2026 کو “سیوا تیرتھ” میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خدمت، فرض شناسی اور شہریوں کے تئیں وابستگی پر مبنی حکمرانی کا ایک نیا وژن پیش کیا۔ سیوا سنکلپ قرارداد کو اپناتے ہوئے کابینہ نے اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ نظامِ حکمرانی آئینی اقدار، شفافیت، جوابدہی اور “ناگرک دیوو بھَو” کے جذبے سے رہنمائی حاصل کرے، تاکہ معاشرے کے آخری فرد کی زندگی کو آسان اور سہل بنایا جا سکے۔ قرارداد میں تمام وزارتوں اور محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ خدمت پر مبنی اس کام کی ثقافت کو اپنائیں، عوامی وسائل کا دانشمندانہ استعمال کریں، اور اپنی نیت کو ٹھوس اور نمایاں نتائج میں تبدیل کریں۔ اسی قومی عزم کے تحت پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ دیہی بھارت کی خدمت دیانتداری، حساسیت اور جوابدہی کے ساتھ انجام دینے کے لیے اپنا سیوا سنکلپ اختیار کرتا ہے، جو درج ذیل قرارداد کی صورت میں ہے:
“ہم، محکمہ پینے کے پانی اور صفائی کے افسران، ملک کی خدمت پوری لگن، دیانتداری اور عوامی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ کرنے کا پختہ عہد کرتے ہیں۔ ہم اپنے آپ کو اس بات کے لیے پابند کرتے ہیں کہ گاؤں اور خاندان کی سطح پر محفوظ، قابلِ اعتماد اور پائیدار پینے کے پانی اور صفائی کی خدمات یقینی بنائی جائیں اور ہر پالیسی، پروگرام اور رہنما ہدایت کو زمینی سطح پر قابلِ توسیع اور دیرپا نتائج میں تبدیل کیا جائے۔ ہم یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ عوامی وسائل کا دانشمندانہ اور منصفانہ استعمال ہو، تاکہ ہر اقدام اُن افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ اور قدر فراہم کرے جن کی خدمت ہمارا فرض ہے۔
ہم گرام پنچایتوں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور گرام سبھا کے تئیں جوابدہی کو مستحکم کرنے کا عہد کرتے ہیں، تاکہ مقامی ادارے پینے کے پانی اور صفائی کی خدمات کی مؤثر منصوبہ بندی، نفاذ، عملدرآمد اور پائیدار دیکھ بھال یقینی بنا سکیں۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے ہم پنچایتی راج کی وزارت، ریاستی حکومتوں اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کریں گے، تاکہ باہمی اشتراک اور کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔
ہر روز جب ہم اپنے دفتر جاتے ہیں تو ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہمارا روزمرہ کام معاشرے کی فلاح میں کس طرح معاون ہے۔ جل جیون مشن کے تحت ہم ہر دیہی خاندان کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور پائیدار پینے کے پانی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اور مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ اسی کے ساتھ، سوچھ بھارت مشن–دیہی کے تحت ہم صفائی اور ستھرائی کو زمینی سطح پر روزمرہ کے رویے کا حصہ بنانے کے لیے کام کریں گے، تاکہ یہ اجتماعی طرزِ عمل، مقامی حکمرانی اور مشترکہ ذمہ داری میں مضبوطی سے ضم ہو سکے۔
شفافیت اور جوابدہی کو اپنے رہنما اصولوں کے طور پر اپناتے ہوئے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہر فیصلہ معاشرے کے آخری فرد کے نقطۂ نظر سے کیا جائے، تاکہ دیہی بھارت میں غیرمرکزی مقامی حکمرانی کے ذریعے سب کو وقار، زندگی میں آسانی اور پینے کے پانی و صفائی کی خدمات تک مساوی اور منصفانہ رسائی یقینی بنائی جا سکے۔”
***
ش ح۔ ع ح۔ ش ہ ب
U. No-3311
(ریلیز آئی ڈی: 2234864)
وزیٹر کاؤنٹر : 36