خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
اےاین وی ای ایس ایچ-2026 کی بین الاقوامی کانفرنس میں ابھرتی ہوئی اور پائیدار صحت مند غذا کے لیے اگلی نسل کے وژن کی نمائش کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAR 2026 7:11PM by PIB Delhi
اے این وی ای ایس ایچ-2026 بین الاقوامی کانفرنس جو (ایڈوانسڈ نیکسٹ جنریشن ویژن فار ایمرجنگ اینڈ سسٹین ایبل ہیلتھ فوڈز) پرمرکوز تھیں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ، یہ ایک تاریخی عالمی پلیٹ فارم کے طور پر ابھری جس نے خوراک کو ڈبہ بند کرنے سے متعلق پورے ماحولیاتی نظام کو ایک جگہ یکجا کیا ۔ ایک تعلیمی اجتماع سے کئی زیادہ ، اےاین وی ای ایس ایچ-2026 نے سرکاری ایجنسیوں ، اسٹارٹ اپس ، صنعت کے قائدین ، نمائش کنندگان ، نامور سائنسدانوں ، معروف شیفس ، اور پرجوش شرکاء کے متحرک سنگم کے طور پر کام کیا جو پائیدار اور صحت مند کھانوں کے مستقبل کی تشکیل کے تئیں پرعزم ہیں ۔ اختتامی تقریب میں بھارتی حکومت کے تجارت و صنعت کے سابق وزیر جناب سریش پربھومہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ۔ اپنے خصوصی خطاب میں جناب پربھو نے خوراک کوڈبہ بند کرنے کے شعبے میں اختراع کو آگے بڑھانے میں این آئی ایف ٹی ای ایم-کنڈلی کے اہم رول کو اجاگر کیا ۔ انسٹی ٹیوٹ کے 13 سال کے قابل ذکر سفر پر غور کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے ، این آئی ایف ٹی ای ایم-کے اب صحت مند اور پائیدار کھانوں کی اگلی نسل کے لیے فوڈ پرامڈ کی نئی تعریف کرنے کے وژن کو آگے بڑھا رہا ہے ۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خوراک کو ڈبہ بندکرنے کی وزارت میں خصوصی سکریٹری اور مالیاتی مشیرجناب اسیت گوپال نے بھی شرکت کی ۔ سکریٹری موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ وکست بھارت کے وژن کو صرف اختراع ، علم اور صنعت کاری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ ایک اور مہمان خصوصی ، ایس ۔ ہلدی رام گروپ کے سینئر نائب صدر ، سنجے سنگھانیا نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ انسٹی ٹیوٹ میں‘‘کچرے کو خزانے میں تبدیل کرنے’’ کی صلاحیت ہے این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، کے نوجوان ذہنوں کو چیلنج کیا کہ وہ فوڈ ویلیو چین کے ہر مرحلے پر قدر پیدا کریں ، ۔ اس موقع پر این آئی ایف ٹی ای ایم-کے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہریندر سنگھ اوبرائے نے کانفرنس کی اہم کامیابیوں ، نتائج اور عالمی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے ایک جامع مختصر بیان پیش کیا ۔
پہلے دن ، افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر جناب.چراغ پاسوان نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ کا شعبہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت-2047 کے تصور کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 1.4 ارب کی آبادی والے ملک کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی ضروری ہے ۔ گاؤں اور شہروں کے درمیان کی خلیج کو پاٹنے کے لیے اختراعات ، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کو دیہی علاقوں اور کسانوں تک پہنچایا جانا چاہیے ۔
بین الاقوامی کانفرنس میں 3 پینل مباحثے ، 113 زبانی پریزنٹیشنز ، 115 مدعو مذاکرات ، اور 25 ممالک کی شرکت کے ساتھ 226 پوسٹر پریزنٹیشنز کے ساتھ ایک متاثر کن تعلیمی اور صنعتی مشغولیت پیش کی گئی ، جو خوراک کے شعبے میں تحقیق اور جدت طرازی کی گہرائی اور تنوع کی عکاسی کرتی ہے ۔ ان مباحثوں میں اہم اور مستقبل پر مبنی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں فوڈ انوویشن ، سیفٹی ، ٹریس ایبلٹی اینڈ ریگولیٹری کمپلائنس ؛ نیوٹریسوٹیکلز اور اسپیشلٹی فوڈز ؛ ذاتی غذائیت اور فنکشنل اجزاء ؛ پائیدار فوڈ پروسیسنگ ، ویسٹ ویلورائزیشن اور سرکلر اکانومی ؛ فضلہ کو کم کرنے کے لیے پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجیز ؛ نیکسٹ جنریشن اسمارٹ اور کلین لیبل ٹیکنالوجیز کے ساتھ متبادل پروٹین اور پلانٹ پر مبنی فوڈز ؛ فوڈ پروسیسنگ اور سپلائی چین مینجمنٹ میں ڈیجیٹل تبدیلی ؛ اور پالیسی اصلاحات ، تحقیقی اختراع اور صنعتی تعاون کے ذریعے ہندوستان کے اعلی تعلیمی ماحولیاتی نظام کا دوبارہ تصور کرنا شامل ہیں ۔ ایک گول میز میٹنگ میں ، جس میں ملک بھر کی معروف تعلیمی اور تحقیقی تنظیموں کے 40 سے زیادہ وائس چانسلرز اور ڈائریکٹرز شامل تھے ، تعلیمی اصلاحات پر غور کیا گیا جس کا مقصد ہنر مندی کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنا اور صنعت و تعلیمی شعبے کے تعاون کو مضبوط کرنا ہے ۔
اےاین وی ای ایس ایچ-2026 نے ایک متحرک نمائش کی میزبانی بھی کی جس میں کارپوریٹس ، اسٹارٹ اپس ، ایم ایس ایم ایز ، اور سرکاری محکموں سمیت 61 نمائش کنندگان شامل تھے ، جن میں جدید ترین ٹیکنالوجیز ، نئی مصنوعات اور پائیدار پروسیسنگ حل کی نمائش کی گئی ۔ نمائش نے تعلیمی اداروں ، صنعتوں اور کاروباری افراد کی طرف سے نمایاں توجہ مبذول کرائی جو باہمی تعاون کے مواقع اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کے خواہش مندہیں ۔
ایک منفرد تجرباتی جہت کا اضافہ کرتے ہوئے ، کانفرنس میں 22 لائیو کوکری شوز کا انعقاد کیا گیا جس میں ابھرتے ہوئے اجزاء ، پودوں پر مبنی متبادلات ، اور پائیداری اور صحت کے رجحانات کے مطابق غذائیت سے متعلق بہتر کھانے کی اشیاء کی جدید ایپلی کیشنز کا مظاہرہ کیا گیا ۔
پالیسی سازوں ، عالمی ماہرین ، محققین اور اختراع کاروں کی شرکت کے ساتھ ، اے این وی ای ایس ایچ-2026 کو 500 سے زیادہ رجسٹرڈ شرکاء اور 2000 سے زیادہ افراد کی شرکت کےساتھ زبردست ردعمل حاصل ہوا ، جو ایک اہم بین الاقوامی فورم کے طور پر اس کی مطابقت کو واضح کرتا ہے ۔ کانفرنس نے بامعنیٰ مکالمے ، علم کے تبادلے اور شراکت داری کو کامیابی کے ساتھ فروغ دیا جس کا مقصد پائیدار خوراک کے نظام اور اگلی نسل کی صحت مند خوراک کی اختراعات کو آگے بڑھانا ہے ، جس سے عالمی فوڈ پروسیسنگ اور غذائیت کے منظر نامے میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت ملی ہے ۔

TW83.jpeg)
********
(ش ح ۔ ش م ۔رض)
U. No.3242
(ریلیز آئی ڈی: 2234453)
وزیٹر کاؤنٹر : 5