وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر سکانتا مجمدار نےمغربی بنگال میں فٹبال تقسیم پروگرام کی صدارت کی؛ اسکولوں کے لیے فٹبال پروگرام 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مکمل ہو گیا


 پورےمغربی بنگال میں 87 ہزار سے زائد فٹبال تقسیم کیے جا رہے ہیں

ملک بھر کے 625 اضلاع میں 7 لاکھ سے زائد فٹبال تقسیم کیے جا چکے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 FEB 2026 9:06PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم و شمال مشرقی خطے کی ترقی، ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے آج مغربی بنگال کے ضلع دکشن دیناج پور میں پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ میں منعقدہ فٹبال تقسیم پروگرام کی صدارت کی۔ یہ پروگرام “اسکولوں کے لیے فٹبال” اقدام کے تحت منعقد کیا گیا۔

اس تقریب کا اہتمام وزارت تعلیم نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن(اے ائی ایف ایف) اور فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹبال ایسوسی ایشن(ایف آئی ایف اے-فیفا) کے اشتراک سے کیا۔

 ma.png

اس پروگرام کے تحت ضلع دکشن دیناج پور میں تقریباً 1,700 فیفا فٹبال تقسیم کیے گئے ہیں، جس سے تقریباً 250 اسکول مستفید ہو رہے ہیں۔  پورے مغربی بنگال میں 87 ہزار سے زائد فٹبال تقسیم کیے جا رہے ہیں، جس سے لاکھوں طلبہ کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

فٹبال فار اسکولز پروگرام اب 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا چکا ہے، جس کے ذریعے ملک گیر سطح پر اس کا دائرہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں تقریباً 9.80 لاکھ فیفا فٹبال تقسیم کیے جا رہے ہیں، جس سے 1.5 لاکھ سے زائد اسکول مستفید ہو رہے ہیں، جن میں پی ایم شری اسکولز، کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول شامل ہیں۔

 d222.png

تقریباً 625 اضلاع میں نامزد نوڈل اداروں، نودے ودیالیہ سمیتی اور کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے ذریعے 7 لاکھ سے زائد فٹبال تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ تقسیم کے ساتھ ساتھ جسمانی تعلیم کے اساتذہ کے لیے منظم صلاحیت سازی پروگرام بھی منعقد کیے گئے، تاکہ اسکولوں کی باقاعدہ سرگرمیوں میں فٹبال کو مؤثر اور پائیدار طریقے سے شامل کیا جا سکے۔

یہ پروگرام شمولیت پر خصوصی زور دیتا ہے، جس کے تحت لڑکیوں اور دیہی و خواہش مند اضلاع کے بچوں کی شرکت کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ کھیلوں کے مواقع تک مساوی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔ اسکولی نظام میں فٹبال کو شامل کر کے اس اقدام کا مقصد طلبہ میں اسپورٹس مین اسپرٹ، ٹیم ورک اور جسمانی فٹنس کے فروغ کو یقینی بنانا ہے، تاکہ ملک بھر میں کھیلوں کا مضبوط اور مثبت رجحان پروان چڑھے۔

  ***

ش ح۔م م۔ش ب ن

U-3251                  


(ریلیز آئی ڈی: 2234431) وزیٹر کاؤنٹر : 26
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी