وزارت دفاع
آئی این ایس ترنگینی، سری لنکا کے شہر ترنکومالی پہنچا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAR 2026 10:30AM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کا سیل ٹریننگ جہاز آئی این ایس ترنگینی 27 فروری 2026 کو تربیتی دورے پر سری لنکا کی بندرگاہ ترنکومالی پہنچا۔ جہاز کا سری لنکا نیوی کے ایسٹرن نیول ایریا کے نمائندوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ یہ دورہ جہاز کی حالیہ شمولیت کے بعد ہو رہا ہے، جو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026 میں وشاکھا پٹنم میں منعقد ہوئی تھی۔
قیام کے دوران، ترنگینی کے کمانڈنگ آفیسر نے ایسٹرن نیول ایریا کے ڈپٹی کمانڈر کموڈور ہریتھا جیا دیواتھے سے ملاقات کی اور سیل ٹریننگ میں تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔ جہاز پر سری لنکن دفاعی اہلکاروں، ان کے اہلِ خانہ اور زیرِ تربیت افسران کے لیے تعارفی دورے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران سماجی روابط کی سرگرمیاں اور تربیتی تبادلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔
سری لنکن نیول اینڈ میری ٹائم اکیڈمی کے منتخب زیرِ تربیت افسران ترنگینی پر کولمبو تک کے سفر میں شریک ہوں گے۔ اس سفر کے دوران انہیں سیل ٹریننگ کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔
آئی این ایس ترنگینی کا یہ دورہ بھارتی بحریہ اور سری لنکا ئی بحریہ کے درمیان دیرینہ بحری تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔
(2)79N9.jpeg)
(4)FND5.jpeg)
(1)LS7E.jpeg)
***
ش ح۔ع ح۔ ن م۔
U-3247
(ریلیز آئی ڈی: 2234399)
وزیٹر کاؤنٹر : 36