نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے کیرالہ کے کولم میں سینٹ اسٹیفنز ہائر سیکنڈری اسکول کی صد سالہ تقریبات کا آغاز کیا
اذہان کو تراشنے کی ایک صدی: نائب صدر جمہوریہ نے سینٹ اسٹیفنز کے 100سالہ ورثے کی ستائش کی
نائب صدر جمہوریہ نے اقدار پر مبنی تعلیم پر زور دیا جو کردار اور دیانت داری کی جڑوں سے وابستہ ہے
نائب صدر جمہوریہ نے منشیات کے خلاف ملک گیر عوامی تحریک چلانے پر زور دیا
معاشرے کی خدمت کے لیے صحت مند سیاسی مسابقت لازمی ہے: نائب صدر جمہوریہ
تعلیم نصابی کتابوں سے آگے بڑھ کر تنقیدی فکر ،ہمدردی، مضبوطی، اور دیانت داری پیدا کرنے والی ہوچاہئے: نائب صدر جمہوریہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAR 2026 5:27PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج کولم کے پتن پورم میں سینٹ اسٹیفنز ہائر سیکنڈری اسکول کی صد سالہ تقریبات کا آغاز کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر نے 100 سال کی تکمیل کو بہت کم اداروں کے ذریعے حاصل کیا گیا ایک "قابل ذکر سنگ میل" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول نے ذہنوں کو تراشا، کردار کی نشو و نما کی، اور مستقبل کی تعمیر میں ایک صدی گزاری ہے، جس میں طلباء کی نسلیں ذمہ دار شہری، رہنما، پیشہ ور اور ہمدرد انسان بن کر ابھر رہی ہیں۔
نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ادارے کی حقیقی طاقت اس کے بنیادی ڈھانچے میں نہیں بلکہ اس کی اقدار میں مضمر ہوتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ جشن نہ صرف ماضی بلکہ مستقبل کے بارے میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنالوجی اور اختراعات سے چلنے والی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں تعلیم کو نصابی کتابوں سے آگے جانا چاہیے اور تنقیدی سوچ، ہمدردی، مضبوطی اور دیانتداری کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے طلباء کو بڑے خواب دیکھنے، سخت محنت کرنے، منکسرالمزاج بنے رہنے اور اپنے اسکول کی جانب سے دی گئی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔
نائب صدر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ "منشیات کو نہ" کہیں۔ انہوں نے منشیات کے استعمال کو معاشرے کو متاثر کرنے والی سب سے بڑی لعنتوں میں سے ایک قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ منشیات کے استعمال کے خلاف مہم کو مذاہب، زبانوں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک عوامی تحریک بننا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان معاشرے کی خدمت کے لیے صحت مند مقابلہ ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے۔
ادارے کی وراثت کو قومی وژن سے جوڑتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان 2047 تک وکست بھارت کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے مشاہدہ کیا کہ 2047 کا ہندوستان آج کے طلباء کے خیالات اور پہل قدمی سے تشکیل پائے گا۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ نہ صرف ذاتی کامیابی حاصل کریں بلکہ معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کریں۔
صدی کو تجدید کا وقت قرار دیتے ہوئے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب جبکہ یہ اسکول اپنی دوسری صدی میں داخل ہو رہا ہے، یہ اپنی اخلاقی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم رہتے ہوئے جدید تعلیمی ترقی کو اپنائے گا۔ انہوں نے ادارے پر زور دیا کہ وہ نہ صرف تعلیمی کامیابیاں حاصل کرنے والے بلکہ قوم کی تعمیر کے لیے پرعزم ذمہ دار شہری بھی تیار کرتے رہیں۔
تعلیم اور سماجی ترقی پر کیرالہ کے مضبوط زور پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ سینٹ اسٹیفنز ہائی اسکول جیسے اداروں نے ریاست کی تعلیمی ساکھ میں نمایاں تعاون دیا ہے۔
اپنے خطاب کے اختتام پر نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ صد سالہ سال کو ایسے بامعنی پروگراموں کے ذریعے منایا جانا چاہئے جو ماضی کا احترام کریں، حال کو منائیں اور مستقبل کی تیاری کریں۔
نائب صدر جمہوریہ نے پتن پورم میں ماؤنٹ تبور دیارا پر واقع چار میٹروپولیٹن کے مقدس مقبرے پر بھی پھول چڑھائے۔
صد سالہ تقریب میں کیرالہ کے گورنر جناب راجیندر وشوناتھ ارلیکر، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور سیاحت کے مرکزی وزیر، حکومت ہند جناب سریش گوپی، نقل و حمل کے وزیر، حکومت کیرالہ، جناب کے بی گنیش کمار، کیرالہ کے وزیر خزانہ جناب کے این بال گوپال، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)، جناب کوڈی کونل سریش، کیتھولکس آف ایسٹ، بیسلوئس مارتوما میتھیوز III میٹروپولیٹن، کولم ڈیوسز، ڈاکٹر جوسف مار دیونسیس، ماؤنٹ ٹیبور دیارا، یونن سیموئل رام بن، سکریٹری، ماؤنت ٹیبور دیارا، فلپ میتھیو اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3232
(ریلیز آئی ڈی: 2234296)
وزیٹر کاؤنٹر : 8