وزارت خزانہ
مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) کی جانب سے حکومتِ ہند کی ریزرویشن پالیسی اور معذور افراد کے لیے رسائی سے متعلق دو روزہ ورکشاپ آج اختتام پذیر ہوگئی
ورکشاپ کے اہم مقاصد میں عوامی مالیاتی اداروں میں ریزرویشن پالیسیوں اور فلاحی اقدامات کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانا شامل تھا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 FEB 2026 5:31PM by PIB Delhi
محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، وزارتِ خزانہ، حکومتِ ہند نے 27 تا 28 فروری 2026 کو بینک آف بڑودہ (بی او بی) اکیڈمی، احمد آباد میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ عوامی شعبے کے بینکوں (پی ایس بیز)، عوامی شعبے کی انشورنس کمپنیوں (پی ایس آئی سیز)، شعبہ جاتی ضابطہ کار اداروں اور عوامی مالیاتی اداروں (پی ایف آئیز) میں حکومتِ ہند کی ریزرویشن پالیسی کے نفاذ کے ساتھ ساتھ دیویانگ جن (معذور افراد) کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر مرکوز تھی۔

ورکشاپ کا انعقاد اس مقصد کے تحت کیا گیا کہ عوامی مالیاتی اداروں میں ریزرویشن پالیسیوں اور فلاحی اقدامات کے یکساں اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے۔ اس موقع پر مالیاتی خدمات تک شمولیتی اور مساوی رسائی کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ورکشاپ میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے)، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی)، تمام 12 عوامی شعبے کے بینکوں، 7 عوامی شعبے کی انشورنس کمپنیوں اور 7 عوامی مالیاتی اداروں کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔
سُگمیا بھارت اقدام کے تحت رسائی کے معیارات اور تعمیل کی ضروریات پر ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس کے بعد رسائی سے متعلق قانونی دفعات پر گول میز مذاکرہ ہوا، جس میں شرکاء نے عملی چیلنجز، توقعات اور زمینی حقائق کے درمیان فرق پر تبادلۂ خیال کیا اور اداروں میں رسائی کو بہتر بنانے کے لیے بہترین طریقۂ کار کا اشتراک کیا۔
ورکشاپ کا اختتام ایک فعال سوال و جواب سیشن پر ہوا، جس میں شرکاء نے آپریشنل چیلنجوں اور مالیاتی خدمات کے نظام میں شمولیت، رسائی اور ریزرویشن پالیسیوں کے یکساں نفاذ کو مزید مضبوط بنانے کے قابلِ عمل اقدامات پر غور کیا۔
*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3206 )
(ریلیز آئی ڈی: 2234065)
وزیٹر کاؤنٹر : 3