وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 سکریٹری (دفاعی پیداوار) نے روم میں اطالوی دفاعی حکام کے ساتھ اہم میٹینگیں کیں


ہندوستان اور اٹلی نے مضبوط دفاعی سپلائی چین کی تشکیل کے لیے صنعتی شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا

جناب سنجیو کمار نے ہند–اٹلی دفاعی صنعت سیمینار میں دفاعی خریداری کی پالیسی فریم ورک، ایف ڈی آئی ضوابط اور بھارت کے دفاعی کوریڈورز کو اجاگر کیا


پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 FEB 2026 5:08PM by PIB Delhi

سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار نے 26 اور 27 فروری 2026 کو روم کے دورے کے دوران اٹلی کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے دفاع مسٹر ماتّیو پیریگو دی کریمناغو سے ملاقات کی، جبکہ نیشنل آرمامنٹس ڈائریکٹر ایڈمرل جیاچنتو اوتاویانی اور اطالوی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل لوسیانو پورتولانو کے ساتھ بھی اہم اجلاس منعقد کیے۔اٹلی کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے دفاع کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے مضبوط اور لچکدار دفاعی سپلائی چین کی تشکیل کے لیے صنعتی شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TJ82.jpg

نیشنل آرمامنٹس ڈائریکٹر اور اطالوی دفاعی افواج کے سربراہ کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون کو دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک اہم ستون قرار دیا۔ انہوں نے دفاعی صنعتی نظاموں کے درمیان ہم آہنگی اور روابط کو فروغ دے کر صنعتی تعاون میں اضافہ کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YLBU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TLAR.jpg

 سکریٹری (دفاعی پیداوار) اور نیشنل آرمامنٹس ڈائریکٹر نے ہند–اٹلی دفاعی صنعت سیمینار سے کلیدی خطابات بھی کیے، جس نے شراکت داری کے لیے مستقبل پر مبنی ایجنڈا پیش کیا۔

جناب سنجیو کمار نے دفاعی خریداری سے متعلق پالیسی فریم ورک، ایف ڈی آئی ضوابط اور بھارت کے دفاعی صنعتی کوریڈورز کو اجاگر کیا۔

A person standing at a podiumDescription automatically generated

A person in a military uniform standing at a podiumDescription automatically generated

دونوں فریقوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جنوری 2026 میں طے پانے والی ہند–یورپی یونین سکیورٹی اور دفاعی شراکت داری بھارتی دفاعی کمپنیوں کے لیے یورپی یونین کی دفاعی سپلائی چینز میں شرکت کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔

بھارتی اور اطالوی دفاعی صنعتوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی شراکت داری اور مشترکہ پیداوار کے امکانات تلاش کرنے کی غرض سے بی ٹو بی ملاقاتیں ہوئیں۔ صنعت سیمینار نے ایس آئی ڈی ایم اور اے آئی اے ڈی کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو بھی مضبوط کیا، جو اپریل 2025 میں روم میں دستخط شدہ مفاہمت نامے پر مبنی ہے۔

سفارت خانے کی میزبانی میں منعقدہ نیٹ ورکنگ استقبالیہ نے سرکاری حکام، صنعتی رہنماؤں اور متعلقہ فریقین کے درمیان مکالمے کو جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا۔ سکریٹری (دفاعی پیداوار) کے ہمراہ سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز کی سرپرستی میں ایک صنعتی وفد بھی موجود تھا، جس میں بھارتی دفاعی سرکاری شعبہ کے اداروں، نجی شعبے، ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اَپس کے اہم نمائندگان شامل تھے۔

A group of people sitting in a red chairDescription automatically generated

وفد نے دورے کے دوران اٹلی کی معروف دفاعی کمپنیوں کا بھی دورہ کیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے دفاعی نظاموں کے درمیان موجود ہم آہنگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشترکہ منصوبوں، مشترکہ تحقیق و ترقی اور مشترکہ پیداوار کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ دورہ ہند–اٹلی دفاعی تعاون میں گہرائی کی عکاسی کرتا ہے اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں قابلِ اعتماد شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے بھارت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جو آتم نربھر بھارت کے وژن کے مطابق ہے۔

************

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U :3166)


(ریلیز آئی ڈی: 2233679) وزیٹر کاؤنٹر : 44
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil