وزارت آیوش
اے ایس آئی سینوجوان موجدین کو کلاسیکی علم کو جدید طبی حل میں تبدیل کرنے کے قابل بنائے گا: جناب پرتاپ راؤ جادھو
اے ایس آئی سیآیوش شعبے میں مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام قائم کرنے کی ہماری اسٹریٹجک ترجیح کی عکاسی کرتا ہے: آیوش کے سیکریٹری
سی سی آر اے ایس–سی اے آر آئی بنگلور کے تحت آیوروید اسٹارٹ اپس کے لیے قومی سطح پر دلچسپی کے اظہار کی دعوت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 FEB 2026 4:14PM by PIB Delhi
سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس) وزارت آیوش ، حکومت ہند نے اپنے سنٹرل آیورویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی) بنگلورو میں آیورویدک سائنسز انکیوبیشن سینٹر (اے ایس آئی سی) کے تحت اسٹارٹ اپس کے لیے ایک نیشنل کال فار ایکسپریشن آف انٹرسٹ (ای او آئی) کا اعلان کیا ہے ۔ وزارت کی اہم اسکیم ’آیوش اداروں کے ذریعے اسٹارٹ اپ انکیوبیشن‘ کے تحت قائم کردہ اے ایس آئی سی کا مقصد آیوروید میں منظم سرپرستی ، مالی مدد اور انتظامی سہولت کے ذریعے جدید کاروباری منصوبوں کو فروغ دینا ہے ۔

اے ایس آئی سی کو آیوش سیکٹر میں اختراع پر مبنی ترقی کے لیے ایک مشعل راہ کے طور پر تصور کیا گیا ہے ، جو ایک متحرک ماحولیاتی نظام پیش کرتا ہے جو کاروباریوں کو محققین ، سرمایہ کاروں ، صنعت کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں سے جوڑتا ہے ۔ اس پہل کا مقصد تحقیق پر مبنی مصنوعات کی ترقی ، نئے آیورویدک حل کی تجارتی کاری ، اور صنعت و تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ ہندوستان کو شواہد پر مبنی روایتی ادویات میں عالمی رہنما کے طور پر قائم کیا جا سکے ۔
جناب پرتاپ راؤ جادھاو، وزیرمملکت (آزادانہ چارج)، وزارتِ آیوش اور وزیرمملکت، وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند، نے کہاکہ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کے تحت وزارت آیوش روایتی طب میں جدت اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ بنگلور کےسی آر آئی میں آیورویدک سائنسز انکیوبیشن سینٹر نوجوان موجدین کو کلاسیکی علم کو جدید طبی حل میں تبدیل کرنے کے قابل بنائے گا، جس سے ہندوستان کو صحت کے جامع عالمی مرکز کے طور پر مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔
وزارت آیوش کے سکریٹری جناب ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ اے ایس آئی سی حکومت ہند کے اس مقصد کی عکاسی کرتا ہے جس سے آیوش شعبے میں مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام قائم کیا جاسکے۔ سائنسی رہنمائی، مالی مدد اور اصول و ضوابط کی معاونت فراہم کر کے اعلیٰ معیار کی تحقیقی بنیاد پر مبنی آیورویدک مصنوعات اور خدمات کی ترقی کو تیز کرنا چاہتے ہیں جو عالمی معیار پر پورا اتر سکے۔
سی سی آر اے ایس کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر رابینارائن آچاریہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلور کے سی اے آر آئی کی کلینیکل ریسرچ، ادویہ کے معیار اور طبی پودوں کے مطالعے میں مضبوط بنیاد کے ساتھ،اے ایس آئی سی آیوروید میں تبدیلی لانے والے خیالات کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر کام کرے گا۔ ہم خواہشمند کاروباری افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ایک پائیدار اور جدت پر مبنی آیورویدک صنعت کے قیام میں اپنا حصہ ڈالیں۔
ڈاکٹر سلوچنا بھٹ، سربراہ، مرکزی آیوروید تحقیقاتی ادارہ(سی اے آر آئی)، بنگلور نے کہاکہ اپنی مضبوط تحقیقی بنیاد اور تسلیم شدہ سہولیات کے ساتھ،سی اے آر آئی اسٹارٹ اپس کی رہنمائی کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ سائنسی طور پر تصدیق شدہ اور عالمی معیار کے آیورویدک حل تیار کریں۔اے سی ایس ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا تاکہ تخلیقی خیالات کو مؤثر طبی حل میں تبدیل کیا جا سکے۔
سی اے آر آئیبنگلور — جو سی سی آر اے ایس کا ایک ضمنی ادارہ ہے — مادھومیہ (شوگر/ذیابیطس) میں ایک سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر تسلیم شدہ ہے، اس میں این اے بی ایس اور این اے بی ایل سے منظور شدہ سہولیات موجود ہیں، یہ ایک پرائیفیرل فارماکوویجلنس سینٹر کے طور پر کام کرتا ہے اور IS/ISO 9001:2015 معیارات کے تحت سرٹیفائیڈ ہے، جو اسے ایک ممتاز تحقیق اور انکیوبیشن مرکز کے طور پر اپنی ساکھ مضبوط بناتا ہے۔
اے ایس آئی سی کو آیوش شعبے میں جدت پر مبنی ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر تصور کیا گیا ہے، جو ایک متحرک ماحولیاتی نظام فراہم کرتا ہے جو کاروباری افراد کو محققین، سرمایہ کاروں، صنعت کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں سے جوڑتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تحقیق پر مبنی مصنوعات کی ترقی کو فروغ دینا، نئے آیورویدک حل کی تجارتی کاری اور صنعت–اکیڈیمیا کے تعاون کے ذریعے ہندوستان کو ثبوت پر مبنی روایتی طب میں عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنا ہے۔
اے ایس آئی سی جیسے اقدامات کے ذریعے وزارت آیوش اپنی جدت، تحقیقی بہتری اور کاروباری ترقی کے عزم کو آگے بڑھاتی رہتی ہے، تاکہ آیورویدا ملک اور دنیا کے لیے ایک فعال ذریعہ بنے جو صحت میں روک تھام، کے نظام کے فروغ اور پائیدار دیکھ بھال کو متحرک کرے۔
درخواست دینے کا طریقہ: دلچسپی رکھنے والے امیدوار ایک آسان تین مرحلوں کے عمل کے ذریعے انکیوبیشن کی درخواست مکمل کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، پورٹل پر بنیادی معلومات اور آفیشل ای میل آئی ڈی کے ساتھ رجسٹر کریں تاکہ تیز تر تصدیق ممکن ہو۔ اس کے بعد ڈیش بورڈ میں لاگ ان کریں، اپنا ای میل تصدیق کریں اور اپنی پروفائل مکمل کریں /جس میں اپنی ٹیم، مصنوعات کے خیال اور ترقی کے مرحلے کی تفصیلات فراہم کریں۔ آخر میں، انکیوبیشن درخواست فارم میں مسئلے کا بیان، مجوزہ حل اور مطلوبہ دستاویزاپ لوڈ کریں۔ امیدوار حتمی سبمٹ کرانے سے پہلے مسودہ محفوظ کر کے جمع بھی کر سکتے ہیں۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 مارچ 2026 ہے اور خواہشمند موجدین آن لائن درج ذیل ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں: https://ASIC.ccras.org.in
***
ش ح ۔ م ع ن۔ م ذ
U. No.3153
(ریلیز آئی ڈی: 2233593)
وزیٹر کاؤنٹر : 40