سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
عزت مآب وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کی موجودگی میں پیلیبھت میں این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم پروگرام منعقد کیاگیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 FEB 2026 8:42PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کے صفائی سے متعلق قومی مکینائزڈ ماحولیاتی نظام (این اے ایم اے اسی) اسکیم کے تحت 26 فروری 2026 کو گاندھی پریکشاگھر، گاندھی اسٹیڈیم کے نزدیک جیون ریکھا، نقشہ، پیلیبھت (اتر پردیش) میں ایک پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں بھارتی حکومت کے سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کےوزیر مملکت عزت مآب جناب بی۔ ایل۔ ورماموجود تھے۔
پروگرام کی اہم خصوصیات درج ذیل رہیں:
- سیور اور سیپٹک ٹینک کے کارکنان (ایس ایس ڈبلیوس) اور کچرا اٹھانے والوں کو پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) کٹس کی تقسیم۔
- صحت سے متعلق بیما کوریج کے لیے ایس ایس ڈبلیوس اور کچرا اٹھانے والوں کو آیوشمان کارڈز کی تقسیم۔
- ان مستفیدین کو سلائی مشینوں کی تقسیم جنہوں نےمستحکم روزگار کو فروغ دینے کے لیے ہنر مندی کی تربیت مکمل کی۔

پروگرام کے دوران، معزز وزراء نے صفائی کارکنان کے وقار ،حفاظت اور سماجی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کے تحت اب تک 89,248 سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنان کی تصدیق کی جا چکی ہے، 87,037 کارکنان کو پی پی ای کٹس فراہم کی گئی ہیں، اور 74,647 کارکنان کا آیوشمان صحت انشورنس اسکیم کے تحت احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ملک بھر میں 1,87,120 کچرا اٹھانے والوں کی پروفائلنگ کی گئی ہے۔

پلبھیت میں مجموعی طور پر 92 سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنان (ایس ای ڈبلیوس) اور 452 کچرا اٹھانے والوں کی پروفائلنگ کی گئی۔ پروگرام کے دوران 452 مستفیدین کوپی پی ای کٹس فراہم کی گئیں، 30 مستفیدین کو آیوشمان کارڈز دیے گئے، اور ہنر مندی کی تربیت مکمل کرنے والے 15 مستفیدین کو سلائی مشینیں فراہم کی گئیں۔

مذکورہ پروگرام نے حکومت کے اس عہد کے تئیں عزم کو پھر سے واضح کیا کہ ‘‘محروم طبقات کو ترجیح دی جائے’’، تاکہ تاریخی طور پر پسماندہ اور نظر انداز کی گئی کمیونٹیز کو وہ حمایت فراہم کی جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ یہ اقدام وِکست بھارت 2047 کے وسیع تر اس وژن کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو جامع ترقی کا تصور پیش کرتا ہے جہاں ہر شہری کو بھارت کی ترقی کے سفر میں حصہ لینے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع حاصل ہو۔

پروگرام میں جناب گلاب سنگھ، چیئرمین ضلع پنچایت؛ ڈاکٹر آستھا اگروال، چیئرمین میونسپل کونسل؛ جناب سوامی پرکاتانند، معزز رکن اسمبلی؛ جناب بابورام پاسوان، عزت مآب رکن اسمبلی؛ جناب وِوک کمار ورما، معزز رکن اسمبلی؛ ڈاکٹر سدھیر گپتا، قانون ساز کونسل کے رکن؛ جناب سنجیو پی سنگھ، بی جے پی ضلع صدر؛ محترمہ یوگیتا سروپ، بھارتی حکومت کی سماجی انصاف وتفویض اختیارات کی وزارت کے سینئر اقتصادی صلاح کار، ضلع انتظامیہ کے اہلکار؛ اور جناب پربھات کمار سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل صفائی کارکنان فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی موجودگی بھی دیکھنے میں آئی۔
***
ش ح۔ش م۔م ق ا
U- 3117
(ریلیز آئی ڈی: 2233387)
وزیٹر کاؤنٹر : 4