یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یونین پبلک سروس کمیشن انجینئرنگ سروسز (پرلمنری) امتحان، 2026

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 FEB 2026 6:22PM by PIB Delhi

مورخہ 8 فروری 2026 کو یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ انجینئرنگ سروسز (پرلمنری) امتحان، 2026 کے نتیجہ کی بنیاد پر؛ مندرجہ ذیل رول نمبرز کے حامل امیدوار انجینئرنگ سروسز (مینس) امتحان 2026 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جو کہ 21.06.2026 (اتوار) کو ہونے والا ہے۔

ن امیدواروں کی امیدواری امتحان کے تمام مراحل پر خالصتاً عارضی ہے جوکہ اہلیت کی شرائط کو پورا کرنے سے مشروطہے۔ اہل قرار دیے گئے امیدواروں کو 21 جون، 2026 کو ہونے والے انجینئرنگ سروسز (مینس) امتحان، 2026 میں شرکت کرنے کی ضرورت ہے۔ اہل امیدواروں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ وزارت مواصلات، ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ انجینئرنگ سروسز ایگزامینیشن، 2026 کے قواعد و ضوابط کا حوالہ دیں۔ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ مورخہ 26.09.2025، جو اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ امیدوار انجینئرنگ سروسز (مینس) امتحان، 2026 کے آغاز سے تقریباً 01 (ایک) ہفتہ قبل کمیشن کی ویب سائٹ سے اپنے ای ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ انجینئرنگ سروسز (پرلمنری) امتحان، 2026 کے مارکس اور کٹ آف مارکس انجینئرنگ سروسز امتحان، 2026 کا پورا عمل ختم ہونے کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ

 https://www.gov

پر اپ لوڈ کئے جائیںگے۔انجینئرنگ سروسز (مینس) امتحان، 2026 کے سینٹر/ڈسپلن کی تبدیلی کی کوئی درخواست کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔

 

یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں ایک فیسسہولت کاؤنٹر ہے۔ امیدوار اپنے امتحان/نتیجے سے متعلق کوئی بھی معلومات/وضاحت کام کے دنوں میں صبح 10:00 بجے کے درمیان شام 5:00 بجے تک اس کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر

 (011)-23388088/23385271/23381125/23098543

پرحاصل کر سکتے ہیں۔

یوپی ایس سی امتحان کے کیمپس میں موبائل فونز پر پابندی ہے۔

***

 

(ش ح۔اص)

UR No 3105


(ریلیز آئی ڈی: 2233260) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी