قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور  کے مرکزی وزیر جوئل اورام نے شری بانکے بہاری مندر میں پوجا کی؛ ہاتھرس میں کولڈ اسٹوریج سہولت کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 FEB 2026 6:45PM by PIB Delhi

 قبائلی امور  کے مرکزی وزیر جناب جوئیل اورام نے آج ضلع متھرا میں دنیا بھر میں مشہور شری بانکے بہاری مندر میں بھگوان شری کرشن کے درشن کرتے ہوئے ملک کے تمام شہریوں کی امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔

WhatsApp Image 2026-02-25 at 6.11.04 PM (1).jpeg

 اس دوران، مرکزی وزیر نے ضلع ہاتھرس کے حلقہ انتخاب سا آباد کے تحت بس عمرو گاؤں میں واقع آلو کے کولڈ اسٹوریج  مرکز کا بھی معائنہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے وہاں ذخیرہ اندوزی کے انتظامات، کولڈ چین سسٹم اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے حکام اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کسانوں کے مفادات کو اولین ترجیح دی جائے، ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے اور تمام تر آپریشنز میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp Image 2026-02-25 at 6.11.00 PM (1).jpeg

انہوں نے بس عمرو گاؤں میں مقامی باشندوں اور آلو کے کسانوں سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر کسانوں نے زرعی پیداوار کی مناسب قیمتوں، ذخیرہ اندوزی کی سہولیات کی توسیع اور حکومتی اسکیموں کے موثر نفاذ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

WhatsApp Image 2026-02-25 at 6.11.01 PM (1).jpeg

کسانوں کے مسائل کو توجہ سے سنتے ہوئے مرکزی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود، ان کی آمدنی میں اضافے اور زرعی بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہے، اور اس سمت میں مختلف اسکیموں پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ ان کا یہ دورہ روحانی اقدار، دیہی ترقی اور کسانوں کی بہبود کے تئیں حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

*****

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U :3055)


(ریلیز آئی ڈی: 2232817) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी