سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیلی بھیت میں این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کے تحت  پی پی ای کٹس، آیوشمان کارڈز اور سلائی مشینوں کی تقسیم؛ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورماتقریب کی صدارت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 FEB 2026 12:22PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی نیشنل ایکشن فار میکانائزڈ سینی ٹیشن ایکوسسٹم(این اے ایم اے ایس ٹی ای) اسکیم کے فروغ اور بیداری کے لیے 26 فروری 2026 کو گاندھی پریکشا گرہ ، گاندھی اسٹیڈیم ، جیون ریکھا ، نکھاسا ،پیلی بھیت (اتر پردیش) میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔

پروگرام کے دوران، سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنان(ایس ایس ڈبلیو ایز) اور کچرا اٹھانے والوں کو ان کی حفاظت، صحت اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ(پی پی ای) کٹس اور آیوشمان کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ  ہنر مندی کی ترقی کی تربیت حاصل کرنے والے مستفیدین کو ان  کے ذریعہ معاش کو سہارا دینے اور معاشی بااختیاری کو فروغ دینے کے لیے سلائی مشینیں بھی فراہم کی جائیں گی ۔

اس پروگرام کا مقصد این اے ایم اے ایس ٹی ای(نمستے) اسکیم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے، جو صفائی کارکنان کے لیے وقار، تحفظ اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں سماجی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔ یہ تقریب حکومت کی اس عزم کی گواہ ہوگی کہ ’محروم طبقات کو اولین ترجیح‘ دی جائے، تاکہ وہ افراد جو تاریخی طور پر حاشیے پر رکھے گئے یا نظر انداز کیے گئے ہیں، انہیں ان کا جائز حق اور مدد فراہم کی جاسکے۔

اس تقریب میں مرکزی وزراء ، حکومت اتر پردیش کے ریاستی وزراء ، معزز ایم ایل اے ، ضلعی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار ، نیشنل صفائی کرمچاریزفنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سینئر عہدیدار اور دیگر ممتاز مہمانوں کے شرکت کی امید ہے۔

 

*********

ش ح۔ م ع ن۔  م ش

U.NO.3029


(ریلیز آئی ڈی: 2232630) وزیٹر کاؤنٹر : 31
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil