بھارتی چناؤ کمیشن
بھارت کے انتخابی کمیشن اور ریاستی الیکشن کمشنرز کی 2026 کی قومی گول میز کانفرنس نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوئی
ریاستی الیکشن کمشنرز نے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور قانونی دائرۂ کار کے مطابق انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 FEB 2026 10:15PM by PIB Delhi
- بھارت کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی) نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ای سی آئی اور ریاستی الیکشن کمشنرز (ایس ای سی) کی قومی گول میز کانفرنس منعقد کی۔
- گول میز کانفرنس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمار نے کی، جبکہ ا س موقع الیکشن کمشنرز سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی بھی موجود رہے۔
- اپنے افتتاحی خطاب میں چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے آئینی دائرہ اختیار کے تحت ای سی آئی اور ریاستی الیکشن کمشنروں کے درمیان ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے انتخابی فہرستوں کے نظم و نسق، ٹیکنالوجی کے استعمال اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلے میں ہم آہنگ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک میں انتخابی عمل کی شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
- الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس ایس سندھو نے اپنے خطاب میں ریاستی الیکشن کمشنرز کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور بہترین طریقۂ کار اپنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتماد ہر انتخابی عمل کی بنیاد ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ای سی آئی اور ریاستی الیکشن کمشنرز باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔
- ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی نے ای سی آئی این ای ٹی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے مؤثر استفادہ کرنے پر زور دیا تاکہ ای سی آئی اور ریاستی الیکشن کمشنرز کے درمیان رابطے اور اشتراک کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
- مذاکرات نے تعمیری تبادلۂ خیال کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا اور انتخابی نظم و نسق میں اشتراکی وفاقیت کے جذبے کو مضبوط کیا۔ شرکاء نے قومی اعلامیہ اپنایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شفاف اور خالص انتخابی فہرستوں کی تیاری جمہوریت کی بنیاد ہے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی) پنچایتوں اور میونسپل اداروں سے متعلق قوانین کو پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ کے انتخابات سے متعلق قوانین کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کے لیے ریاستی الیکشن کمشنرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور قومی و آئینی مفاد کو فروغ دے گا۔ (مشترکہ اعلامیے کا مکمل متن منسلک ہے)
- کانفرنس کے دوران ای سی آئی کی نئی اشاعت ’اے کنفلوینس آف ڈیموکریسیز‘ کا آغاز کیا گیا ۔ یہ اشاعت حال ہی میں منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل کانفرنس آن ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی سی ڈی ای ایم) 2026 کا ایک جامع ریکارڈ ہے ، جس میں 70 سے زیادہ ممالک کے تقریبا 100 بین الاقوامی مندوبین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور قومی ماہرین کی شرکت ، 36 ممالک میں ہونے والی بات چیت کی دستاویزی کی گئی ہے ۔
- 27 برس کے وقفے کے بعد کامیابی سے منعقد ہونے والی قومی گول میز کانفرنس نے ٹیکنالوجی کے حل جیسے ای وی ایم، ای سی آئی این ای ٹی اور انتخابی فہرستوں کے تبادلےکے ذریعے باہمی اشتراک اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی راہ ہموار کی ہے۔
**********
قومی اعلامیہ 2026
بھارت کے انتخابی کمیشن اور ریاستی الیکشن کمشنرز کی قومی گول میز کانفرنس
- خالص انتخابی فہرستوں کی تیاری جمہوریت کی بنیاد ہے اور شفاف انداز میں مؤثر انتخابات کا انعقاد جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے۔
- قومی اور آئینی مفاد میں،بھارت کے انتخابی کمیشن نے تمام ریاستی الیکشن کمشنرز کے ساتھ باہمی طور پر قابلِ قبول طریقہ کار اور قانونی دائرہ کار وضع کرنے کی تجویز دی تاکہ ممکنہ تمام انتخابی عمل، بشمول ای سی آئی این ای ٹی ، ای وی ایم، انتخابی فہرستیں اور آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں موجود عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے اشتراک میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
- ای سی آئی اور ریاستی الیکشن کمشنرز مل کر پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے متعلق قوانین کو پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ کے انتخابات سے متعلق قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کریں گے۔
- ای سی آئی نے ایس ای سی سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور ای سی آئی کی بین الاقوامی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور تجویز دی کہ ایسی قومی گول میز کانفرنس ترجیحاً ای سی آئی کی زیر صدارت بین الاقوامی کانفرنسوں کے ساتھ ہر سال منعقد کی جائے ۔
- اس قومی گول میز کانفرنس میں ایس ای سی کی جانب سے دی گئی تمام تجاویز کو ای سی آئی کے متعلقہ ڈی ای سی کی قیادت میں قانونی اور تکنیکی افسران کی مشترکہ ٹیم تفصیل سے مطالعہ کرے گی۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی بنیاد پر آئندہ تین ماہ کے اندر ای سی آئی کو قومی مفاد میں بہترین ممکنہ فیصلے کے لیے راہِ عمل پیش کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش۔ع ن)
U. No. 3024
(ریلیز آئی ڈی: 2232582)
وزیٹر کاؤنٹر : 5