زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
بھارت اور کینیا کے درمیان زراعت کے شعبے میں پہلے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ورچوئل وسیلے سے منعقد کیاگیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 FEB 2026 8:34PM by PIB Delhi
بھارت اور کینیا کے درمیان زراعت کے شعبے میں پہلے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس آج ورچوئل وسیلے سے منعقد کیاگیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت زراعت کسانوں کی فلاح وبہبود کے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری (انٹر نیشنل کوآپریشن) جناب اجیت کمار ساہو، اور کینیا کی وزارت خارجہ وڈائسپورا امور کےجناب اسٹیفن رونو نے کی۔
دونوں ممالک کے عہدیداروں نے اپنے اپنے زرعی نظام میں موجودہ ترجیحات، اہم چیلنجز اور ابھرتے ہوئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور زراعت و متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
فریقین نے زرعی تحقیق، منڈی تک رسائی، زرعی میکانائزیشن، صلاحیت سازی اور تربیتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تعمیری بات چیت کی۔
اس اجلاس میں زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبودکے محکمے کراپس ڈویژن، میکانائزیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن، نیچرل ریسورس مینجمنٹ ڈویژن، پلانٹ پروٹیکشن ڈویژن اور ایکسٹینشن ڈویژن کے سینئر افسران، کینیا میں ہائی کمیشن آف انڈیا اور وزارت خارجہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

VFG7.jpeg)

2VRG.jpeg)
***
ش ح۔ش م۔م ق ا
U- 3019
(ریلیز آئی ڈی: 2232547)
وزیٹر کاؤنٹر : 8