دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کے وزیر مملکت  جناب کملیش پاسوان نے مجولی (آسام) میں دیہی ترقی کی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا


جناب کملیش پاسوان نے مجولی میں رہائش، دیہی رابطہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق کاموں کا معائنہ کیا

وزیر موصوف نے اپنی مدد آپ گروپوں کے ساتھ بات چیت کی اور خواتین کو بااختیاربنانے اور جامع ترقی پر زور دیا

وزیر موصوف نے اسکیموں کے معیاری نفاذ اور اہداف کے بروقت حصول کے لیے بھی ہدایات جاری کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 FEB 2026 8:30PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج اپنے سرکاری دورے کے دوران آسام کے ضلع مجولی میں دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیر مملکت برائے دیہی ترقی نے سب سے پہلے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ضلع سطح کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے دوران اہم اسکیموں کے نفاذ، جسمانی اور مالی پیش رفت، اور معیار کے اصولوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ کے بعد وزیر مملکت نے اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کی خواتین سے بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ دین دیال انتیودیہ یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم) کے تحت آسام میں 39.76 لاکھ خواتین 3.62 لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز )سے منسلک ہیں، انہیں 23,252 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، اور نان پرفارمینگ اثاثے (غیر فعال اثاثے) محض 0.56 فیصد ہیں۔ وزیر مملکت نے ان کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ خواتین کی قیادت میں ترقی ‘وکست بھارت’ (ترقی یافتہ بھارت) کی بنیاد ہے۔

دیہی ترقی کے وزیر مملکت نے پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی۔جی) کے تحت گرامور میں تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں 29.09 لاکھ گھروں کو منظوری دی جا چکی ہے اور 21.33 لاکھ گھر پہلے ہی مکمل  کئے جاچکے ہیں۔ مجولی میں 22,349 منظور شدہ گھروں میں سے 20,107 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ وزیر مملکت نے مستفید ہونے والوں سے بات چیت کی اور معیاری تعمیر، بروقت تکمیل، اور باقی گھروں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اس کے بعد جناب کملیش پاسوان نے رنگاچاہی اسٹیٹ ڈسپنسری کا دورہ کیا اور پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت تعمیر شدہ مدھوپور–پرانی باری روڈ کا معائنہ کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست میں 9,269 منظور شدہ کاموں میں سے 9,146 کام (98 فیصد سے زیادہ) مکمل ہو چکے ہیں۔ جناب پاسوان نے افسران کو معیار اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ مضبوط دیہی رابطہ کاری مقامی معیشت کو مضبوط کرتی ہے اور تعلیم، صحت کی سہولیات اور روزگار کے مواقع بڑھاتی ہے۔

جناب کملیش پاسوان نے گرامور میں شری شری پیتامبر دیو گوسوامی ضلع اسپتال کا بھی معائنہ کیا اور صحت کی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر موصوف نے شری شری اونی آتی سترا اور شری شری اُتّر کملاباری سترا پر بھی حاضری دی اور مجولی کی مالا مال ویشنوی روایت اور ثقافتی ورثے کو سراہا۔

دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان کے اس دورے نے ایک بار پھر حکومت ہند کے دیہی بنیادی ڈھانچے، رہائش، روزگار اور رابطہ کاری کو مضبوط کرنے اور اسکیموں کے مؤثر اور شفاف نفاذ کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔

***

ش ح۔ش م۔م ق ا

U- 3009


(ریلیز آئی ڈی: 2232514) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी