شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے نسلی ہراسانی کے واقعے پر اروناچل پردیش کے وزیر اعلی اور دہلی پولیس کمشنر سے بات کی


مرکزی وزیر نے تفریق کا رویہ ہرگز برداشت نہ کرنے کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 FEB 2026 5:09PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے جنوبی دہلی میں اروناچل پردیش کی تین نوجوان خواتین کو درپیش نسلی ہراسانی کے حالیہ واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اس واقعے کو ’’انتہائی شرمناک‘‘ اور ’’آج کی دنیا میں ناقابل قبول‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ تفریق کے رویے سے متعلق تعصب اور دھمکیوں کی ، معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اس سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے ۔

جناب سندھیا نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو اور دہلی پولیس  کمشنر سے ٹیلی فون پر بات کی اور اس معاملے میں فوری اور سخت کارروائی کی مانگ کی ۔ انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ سخت کارروائی کی جائے گی اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کے شہریوں کے خلاف کسی بھی طرح کی نا انصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کی حفاظت اور وقار سب سے اہم ہے ۔

**********

(ش ح ۔ ا س۔ ت ح)

U. No. : 2982


(ریلیز آئی ڈی: 2232349) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी