شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں بیچ کرافٹ سی 90 وی ٹی-اے جے وی ایئر ایمبولینس حادثے پر ڈی جی سی اے کا بیان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 FEB 2026 11:38PM by PIB Delhi

مورخہ23.02.2026 کو ریڈ برڈ ایئرویز پرائیویٹ لمیٹڈ بیچ کرافٹ سی 90 طیارہ وی ٹی-اے جے وی سیکٹر ’رانچی-دہلی‘ پر طبی انخلاء (ایئر ایمبولینس) کی پرواز  پر تھا ،جو جھارکھنڈ کے چترا ضلع کی کساریا پنچایت میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ جہاز میں عملے کے دو ارکان سمیت سات افراد سوار تھے ۔ یہ طیارہ رانچی سے ہندوستانی وقت کے مطابق شام 19:11 بجے روانہ ہوا۔ کولکاتا سے رابطہ قائم کرنے کے بعد طیارے نے خراب موسم کے باعث راستے میں تبدیلی کی درخواست کی اورہندوستانی وقت کے مطابق شام کے19:34؍بجے وارانسی کے تقریباً100 سمندری میل جنوب مشرق میں طیارے کامواصلات اور رڈار سے رابطہ ختم ہو گیا۔

ضلع انتظامیہ کی تلاش اور بچاؤ ٹیم جائے وقوع پر موجود ہے، جبکہ اے اے آئی بی کی ٹیم تحقیقات کے لیے روانہ کی جا رہی ہے۔ مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

****

ش ح۔م ع ن۔ م ش

U. No. 2941


(ریلیز آئی ڈی: 2232031) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी