سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور برازیل نے روایتی علم کے تحفظ اور پیٹنٹ جانچ کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ٹی کے ڈی ایل تک رسائی کے معاہدے پر دستخط کیے


پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 FEB 2026 3:10PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل پراپرٹی (آئی این پی آئی) برازیل اور کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) انڈیا نے روایتی علم ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) تک رسائی کے لیے تعاون کا انتظام وانصرام کیا ہے جو کہ ہندوستانی روایتی علم کا اپنی نوعیت کا پہلا جدید ترین ڈیٹا بیس ہے ۔21 فروری 2026 کو وفاقی جمہوریہ برازیل کے صدر عزت مآب لوئز  اناسیو لولا ڈی سلوا اور ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی موجودگی میں اس معاہدے کا تبادلہ کیا گیا۔

برازیل کے صدر عزت مآب لوئز  اناسیو لولا ڈی سلوا 18-22 فروری 2026 تک انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 اور عزت مآب وزیر اعظم ہند کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے لیے بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے آئی این پی آئی،برازیل اور سی ایس آئی آر،بھارت کے درمیان ٹی کے ڈی ایل تک رسائی کے معاہدے کے تبادلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس سے روایتی علم (ٹی کے) اور دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر) کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید تقویت ملتی ہے ۔

1.jpg

برازیل کے ترقی،صنعت،تجارت اور خدمات کے نائب وزیرعزت مآب مارسیو فرنانڈو الیاس روزا اور حکومت ہند کی وزارت خارجہ میں مشرقی امور کے سکریٹری ،آئی ایف ایس جناب پیریاسامی کمارن کے ذریعے اس معاہدے کا تبادلہ کیا گیا۔ اس تعاون کے ذریعے برازیل کا پیٹنٹ آفس پیٹنٹ کی جانچ اور گرانٹ کے طریقہ کار کے دوران استعمال کے لیے ٹی کے ڈی ایل ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرے گا۔ ٹی کے ڈی ایل دانشورانہ املاک کے طور پر ہندوستانی روایتی علم کے غلط استعمال اور غلط پیٹنٹ کو روکنے کے لیے ایک کلیدی طریقہ کار کے طور پر کام کرتا ہے ۔

آئی این پی آئی،برازیل کے ساتھ ٹی کے ڈی ایل تک رسائی کے معاہدے پر دستخط ایک نئی شراکت داری کے آغاز کی نشاندہی کرتے ہیں جو بائیو پائریسی اور روایتی علم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ہندوستان کی عالمی کوششوں کو مضبوط کرے گا،جبکہ برازیل کو اس کے پیٹنٹ جانچ کے عمل کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا ۔

2.png

یہ معاہدہ برازیل میں آئی این پی آئی کے صدر جناب جولیو سیزر موریرا، سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری ڈاکٹر این کلائیسلوی اور ہندوستان میں سی ایس آئی آر-ٹی کے ڈی ایل یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر وشواجنانی جے ستیگیری کی رہنمائی میں نافذ کیا جائے گا ۔

ٹی کے ڈی ایل کے بارے میں

روایتی علم ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) عالمی سطح پر ایک منفرد پہل ہے،جسے 2001 میں حکومت ہند نے سی ایس آئی آر اور وزارت آیوش کے درمیان تعاون کے ذریعے قائم کیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد ہندوستانی روایتی علم سے متعلق پیٹنٹ کی غلط گرانٹ کو روکنا اور ملک کے علمی ورثے کو غبن سے بچانا ہے ۔

ٹی کے ڈی ایل میں اس وقت آیوروید،یونانی،سدھا اور سووا رگپا اوریوگا جیسے ہندوستانی نظام طب سے حاصل کردہ 5.2 لاکھ سے زیادہ فارمولیشن اور طریقوں کے ساتھ ساتھ مستند روایتی متون سے حاصل کردہ معلومات موجود ہیں۔ متعدد زبانوں اور مضامین کے علم کا ترجمہ کیا جارہا ہے اور  ساخت ،جدید سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات سے منسلک کیا جاتا ہے ۔

یہ ڈیٹا بیس پانچ بین الاقوامی زبانوں-انگریزی،جرمن،فرانسیسی،جاپانی اور ہسپانوی میں دستیاب ہے-اس طرح زبان اور فارمیٹ کی رکاوٹوں پر قابو پانے اور دنیا بھر میں پیٹنٹ معائنہ کاروں کے ذریعے موثر استعمال کو قابل بناتا ہے۔ غیر انکشاف معاہدوں کے ذریعے پیٹنٹ دفاتر تک رسائی فراہم کی جاتی ہے ۔

آئی این پی آئی  برازیل کی شمولیت کے ساتھ،ٹی کے ڈی ایل تک رسائی کے ساتھ دنیا بھر میں پیٹنٹ دفاتر کی تعداد اٹھارہ ہو گئی ہے ۔

ٹی کے ڈی ایل کو وسیع پیمانے پر روایتی علم کے دفاعی تحفظ کے لیے ایک عالمی معیار سمجھا جاتا ہے۔ اس کا اثر نمایاں رہا ہے،دنیا بھر میں 375 سے زیادہ پیٹنٹ کی درخواستیں ٹی کے ڈی ایل سے حاصل کردہ پیشگی آرٹ شواہد کی بنیاد پر منسوخ،مسترد،ترمیم شدہ،واپس لی گئی یا ترک کر دی گئی ہیں

***

UR- 2906

(ش ح۔ م م ع۔ت ا)


(ریلیز آئی ڈی: 2231766) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी