نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

جمہوریہ سیشلزکے نائب صدرعزت مآب سبسٹین پّلے نے نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی  رادھا کرشنن سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 FEB 2026 8:26PM by PIB Delhi

جمہوریہ سیشلز کے نائب صدرعزت مآب سبسٹین پّلے نے آج نئی دہلی میں اپ راشٹرپتی بھون میں نائب صدر جمہوریہ ہندجناب جناب سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترجیحی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بحری سلامتی اور حفاظت میں تعاون کو فروغ دینے، ٹرانس شپمنٹ کے مواقع تلاش کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان بازار تک رسائی  کوبہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ رہنماؤں نے  ہندوستان کے قابلِ ذکر تجربے اور مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سیشلز میں شمسی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو وسعت دینے پر بھی بات کی۔

دونوں فریقوں نے صحت اور رہائش کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچانے والے عوام پرمرکوز اور پائیدار ترقی کے اقدامات پر توجہ دی گئی۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان اور سیشلز اس سال سفارتی تعلقات کے 50 برس مکمل کرنے کا جشن منا رہے ہیں، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مستقل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تارکین وطن کے روابط اور مضبوط ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط کو سراہا اور آنے والے برسوں میں شراکت داری کو اس کی مکمل صلاحیت تک بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔

****

ش ح۔م ع ن۔ م ش

U. No. 2896


(ریلیز آئی ڈی: 2231705) وزیٹر کاؤنٹر : 14