بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سربانند سونووال نے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی قیادت میں پولیس اصلاحات کی تعریف کی اور گواہاٹی میں 10ویں آسام پولیس بٹالین(اے پی بی این) کا سنگ بنیاد رکھا


’’مضبوط پولیسنگ نے مضبوط حکومت کو ممکن بنایا ہے، مضبوط حکومت سے ایک  مستحکم آسام اور ایک مضبوط  ہندوستان وجود میں آ رہا ہے:‘‘ سربانند سونووال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 FEB 2026 9:52PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) کے مرکرزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ آسام میں قانون و نظم و نسق میں تبدیلی براہ راست وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں فیصلہ کن قومی قیادت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے گوہاٹی میں 10ویں آسام پولیس بٹالین(اے پی بی این) کےسنگ بنیاد کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔

اس موقع پر سونووال نے کہا کہ 2016 کے بعد آسام کے پولیسنگ فریم ورک میں ہونے والی تبدیلیاں ’ساختی، نظاماتی اور قابلِ پیمائش’ ہیں اور یہ معمولی اصلاحات سے کہیں آگے جا چکی ہیں۔

سونووال نے کہاکہ ’’وزیراعظم نریندر مودی جی کی بصیرت افروز قیادت کے تحت  ہندوستان نے اسمارٹ پولیسنگ کا تصور اپنایا — جو سخت ، حساس، جدید ، متحرک، مستعد، جوابدہ، قابلِ بھروسہ ، فوری ردعمل دینے والی اور ٹیکنالوجی سے لیس اور تربیت یافتہ ہے۔ آسام نے اس وژن کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اختیار کی اور اپنی پولیسنگ کلچر کو تبدیل کیا۔‘‘

سونووال نے  ہندوستان کے داخلی سلامتی کے ڈھانچے کو دوبارہ ترتیب دینے میں امت شاہ کی تعریف کی، جنہوں نے انٹیلی جنس  میں تال میل، بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری میں سرمایہ کاری کرنے اور پولیسنگ کو نوآبادیاتی دور کے فورس ماڈل سے شہری  پرمرکوز اور فلاحی نوعیت کی خدمت میں تبدیل کرنے میں  اہم کردار ادا کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ کی باثر قیادت میں ملک کے طول و عرض میں پائیدار امن کا دور قائم ہوا ہے۔

سربانند سونووال نے کہاکہ ہندوستان  میں  پولیسنگ کبھی دور اور اختیار پر مبنی تصور کی جاتی تھی۔ وزیراعظم مودی جی کی متحرک قیادت اور وزیر داخلہ امت شاہ جی کی ماہرانہ رہنمائی کے تحت اسے ایک جوابدہ، انسان دوست اور خدمت پر مبنی ادارے میں تبدیل کیا گیا ہے، جو جوابدہی اور عوامی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہے۔

سربانند سونووال نے  نشاندہی کی کہ ریاستی حکومت نے آسام میں  تقرری اصلاحات کو یقینی بنایا اور غیر شفاف طریقوں کی جگہ شفاف، میرٹ پر مبنی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے عمل کو اپنایا، جس کے نتیجے میں بڑی سطح پر تنازعہ کے بغیر تقرریاں ہوئیں — جو ریاست کی تاریخ میں ایک پہلا واقعہ ہے۔ انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور عملے کی تعداد میں اضافہ نے نچلی سطح کی حکومت اور عملی استعداد کو مضبوط کیا۔

سونووال نے کہا کہ  ایم او آئی ٹی آر آئی اسکیم — مشن فار اوورآل امپروومنٹ آف تھانہ فار ریسپانسیو امیج — نے پولیس اسٹیشنز کو جدید، شہری دوست مراکز میں تبدیل کر دیا۔ 100سے زائد نئے پولیس اسٹیشن مکمل ہو چکے ہیں اور سینکڑوں کی تجدید کاری کی گئی ہے، جس  میں 1,500 کروڑ روپے سے زائد کے ریکارڈ بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری سے کی گئی۔

سربانند سونووال نے کہاکہ’’یہ سرمایہ کاری مودی حکومت کے اس یقین کی عکاسی کرتی ہے کہ مضبوط اداروں کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچہ ضروری ہے۔ لیکن صرف بنیادی ڈھانچہ کافی نہیں — اس کے ساتھ ہمدردی اور پیشہ ورانہ مہارت بھی ہونی چاہیے۔‘‘

سربانند سونووال نے سائبر فرانزک لیبارٹریز، خواتین کے خانے، بچوں کے لیے دوستانہ پولیس اسپیسز اور آسام پولیس سشو مترا پروگرام جیسے اقدامات کو اجاگر کیا، جوہفتے کے ساتوں دن اور چوبیس گھنٹے (24؍7) بچےکے حقوق کے وسائل کے مرکز کی حمایت سے پولیسنگ کو زیادہ انسان دوست اور سماجی طور پر جوابدہ بنانے کی مثال ہیں۔

سونووال نے کہا کہ روزمرہ پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے، جس میں ڈیجیٹل کیس ٹریکنگ، آن لائن شکایات کے نظام اور حقیقی وقت میں مسائل کے حل اور نوجوانوں کی شرکت کے لیے سوشل میڈیا کا اسٹریٹجک استعمال شامل ہے۔

سربانند سونووال نے زور دیا کہ آسام اور شمال مشرق میں پائیدار امن مکالمے اور فیصلہ کن قیادت کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ جنوری 2020 میں بودو امن معاہدے پر دستخط، ساتھ ہی یواف ایل اے ، این ڈی ایف بی اور کاربی گروپس کے معاہدوں نے علاحدگی سے انضمام کی جانب تاریخی تبدیلی کی نشاندہی کی۔

سربانند سونووال نے کہاکہ’’ 10,800سےزائد سابق عسکریت پسند مرکزی دھارے میں واپس آئے اور 1,500 سے زائد اسلحہ جمع کروائے گئے۔ یہ صرف سیکورٹی کی کامیابی نہیں تھی ، بلکہ ایک سماجی تبدیلی تھی۔ امت شاہ جی کی موثر قیادت کے تحت ہم نے آسام میں پائیدار امن کو یقینی بنایا ہے۔‘‘

سربانند سونووال نے کہا کہ امن اور تحفظ نے صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ممکن بنایا، جس سے آسام شمال مشرق کے اقتصادی ترقیاتی راہداری (اکنامک ڈیولپمنٹ کوریڈور) کے لیے ایک دروازے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

گواہاٹی میں10ویں آسام پولیس بٹالین(اے پی بی این) کی سنگ بنیاد کی تقریب میں سربانند سونووال نے کہا کہ یہ منصوبہ آسام میں پولیس اصلاحات کے سفر میں تسلسل کی نمائندگی کرتا ہے۔ 260 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری اور42,000 مربع میٹر سے زیادہ کے تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ تیار کیے گئے اس مربوط کیمپس میں رہائشی، عملی اور جدید تربیتی سہولیات شامل ہیں۔

سربانند سونووال نے کہاکہ یہ بٹالین محض ایک سیکورٹی تنصیب نہیں ہے۔ یہ جدید، پیشہ ورانہ اور فلاحی نوعیت کے پولیسنگ نظام کی علامت ہے۔ انہوں نے اس کی قومی شاہراہ37 اور مجوزہ گواہاٹی رنگ روڈ کے ذریعے اسٹریٹجک رابطہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ فوری تعیناتی اور مستقبل میں توسیع ممکن ہو سکے۔

سربانند سونووال نے اختتام میں کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ شاہ کی معاونت سے ہونے والی پولیس اصلاحات نے آسام کو اس بات کی قومی مثال بنایا ہے کہ کس طرح مضبوط قیادت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ترقی کے ستون میں تبدیل کر سکتی ہے۔

سربانند سونووال نے کہاکہ مضبوط پولیسنگ نے مضبوط حکومت کو ممکن بنایا ہے اور مضبوط حکومت ایک مضبوط آسام اور ایک مضبوط ہندوستان تعمیر کر رہی ہے۔

  

****

ش ح۔م ع ن۔ م ش

U. No. 2892


(ریلیز آئی ڈی: 2231682) وزیٹر کاؤنٹر : 24
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी