نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے آئین کے تمل اور گجراتی ایڈیشن کا اجرا کیا؛ قانونی لغت کا آٹھویں ایڈیشن متعارف کروایا
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ علاقائی ایڈیشن آئینی آگاہی کو فروغ دیں گے
نائب صدر جمہوریہ نے قانون و انصاف کے وزارت کی آئینی تراجم کو بڑھانے کی کوششوں کی تعریف کی آسان قانونی لغت طلبہ، قانون سازوں اور عدلیہ کے لیے فائدہ مند ہوگی: نائب صدر جمہوریہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 FEB 2026 7:34PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب سی پی رادھاکرشنن نے آج نئی دہلی کے اُپ راشٹرپتی بھون میں تمل اور گجراتی زبانوں میں آئین ہند کے اپ ڈیٹیڈورژن کا اجرا کیا اور قانونی لغت (انگریزی–ہندی) کےآٹھو یں ایڈیشن کوبھی متعارف کروایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بین الاقوامی مادری زبان کے دن کے موقع پر تمل اور گجراتی زبانوں کے آئین کے اپ ڈیٹیڈورژن کااجراکرنا بڑی خوشی کا بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم دن پر ان ایڈیشن کا اجرا کرنا مادری زبانوں کی شناخت، سوچ اور ثقافتی تسلسل میں اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ہندوستان کی بھر پور لسانی وراثت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کی ہر زبان، تمل سے کشمیری، گجراتی سے اسامی تک، صدیوں پر محیط ورثہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین اس تنوع کو تسلیم کرتا ہے اور کثیر لسانیت کو ایک طاقت کے طور پر اہمیت دیتاہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی اور ایسا ملک نہیں ملے گا جہاں آئین کو اتنی زبانوں میں دستیاب کرایا گیا ہو۔ نائب صدر جمہوریہ نےوزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں وزیر قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال ملک کے قوانین کو متعدد ہندستانی زبانوں میں دستیاب کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ دہائی میں آئین کے سرکاری تراجم پہلی بار بوڈو، ڈوگری، اور سنتھالی زبانوں میں شائع کیے گئے اور وہ گزشتہ دسمبر میں سنتھالی ورژن کے اجرا کی تقریب میں بھی موجود تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال، نیپالی بولنے والے ہندوستان کے شہریوں کے لیے آئین پہلی بار نیپالی زبان میں اجرا کیا گیا۔
تمل اور گجراتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ دونوں زبانیں صدیوں پر محیط ادبی مہارت، فلسفیانہ گہرائی اور ثقافتی ذہانت کی حامل ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم کے حالیہ بیانات کو بھی یاد کیا جو انہوں نے ملیشیا میں دئیے تھے، جس میں تمل کو دنیا کی سب سے قدیم زبانوں میں سے ایک اور انسانیت کے لیے ہندوستان کا فخریہ تحفہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے مالا مال گجراتی ادب پربھی روشنی ڈالی ۔
نائب صدر جمہوریہ نے قانونی لغت (انگریزی–ہندی) کے آٹھویں ایڈیشن کے اجرا پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کی آسان زبان قانون سازوں، طلبہ، عدالتی اہلکاران، محققین، مترجمین اور پالیسی سازوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوگی۔ انہوں نے اسے محض ایک حوالہ کتاب نہیں بلکہ ایک بااختیار بنانے والا ذریعہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام آئین کو عوام تک ان کی اپنی زبانوں میں پہنچائے گا، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو تقویت ملے گی اور آئینی آگاہی میں اضافہ ہوگا۔
نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے شہریوں کے لیے آئین کو زیادہ قابل رسائی بنانے اور ان تراجم کے اجرا کے لیے قانون و انصاف کے وزارت کی وسیع کوششوں کی تعریف کی۔
مہاتما گاندھی اس قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہ کسی ایک ملک کی ثقافت اس کے لوگوں کے دلوں اور روحوں میں بسی ہوتی ہے اور زبان اس روح تک پہنچنے کا پل ہے، نائب صدر جمہوریہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنی مادری زبان بلکہ ان تمام زبانوں کے ہم آہنگ امتزاج کا بھی جشن منائیں جو ہندوستان کو متنوع اور ہم آہنگ بناتی ہیں۔ شاعر سبرا منیہ بھارتی کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگرچہ کئی زبانیں بولتا ہے، مگر بھارت ماں کی خدمت کےنظریہ اور مقصد سےمتحد ہے۔
***
(ش ح ۔ م ش۔ ش ب ن)
U. No. : 2890
(ریلیز آئی ڈی: 2231668)
وزیٹر کاؤنٹر : 4