امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے )نے چھ ای-کامرس پلیٹ فارمز کو نوٹس جاری کیے ہیں جنہوں نے محدود ڈرون اور جی پی ایس جیمَرز کی فہرست شائع کی، جو صارفین کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے
متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درآمدی لائسنس، انضباطی کلیئرنس اور خریداروں کی تفصیلات فراہم کریں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 FEB 2026 3:47PM by PIB Delhi
صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے چھ ای-کامرس پلیٹ فارمز کو نوٹس جاری کیے ہیں جنہوں نے محدود وائرلیس ٹرانسمٹنگ آلات جیسے ’’اینٹی ڈرون سسٹمز‘‘،’’ڈرون جیمَرز‘‘ اور ’’جی پی ایس جیمَرز‘‘کی فہرست بنائی اور فروخت کے لیے اسے پیش کیا، جو مبینہ طور پر صارفین کے تحفظ کے ایکٹ 2019 اور دیگر متعلقہ ٹیلی مواصلات اور تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ چھ ای-کامرس پلیٹ فارم درج ذیل ہیں:
- میسرز ایورس
- انڈیا مارٹ
- ایکس بوم
- جاویئٹ ایروسپیس
- میسرز ایئر ون روبوٹکس
- میسرز میوریک ڈرونز اینڈ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے)نے نوٹ کیا کہ یہ آلات آن لائن درج کیے جا رہے تھے:
- لازمی لائسنسنگ کی ضروریات ظاہر کیے بغیر
- درست آلات کی قسم کی منظوری (ای ٹی اے) یا وائرلیس منصوبہ بندی اور اشتراک (ڈبلیو پی سی) سرٹیفیکیشن کی تفصیلات کے بغیر
- واضح طور پر نہ بتاتے ہوئے کہ شہریوں کے لیے بغیر قانونی اجازت کے ان آلات کو اپنے پاس رکھنا اور اس کا استعمال ممنوع ہے
- ایسے انداز میں کہ صارفین کو یہ غلط فہمی ہو کہ یہ آلات آزادانہ طور پر خریدے جا سکتے ہیں۔
صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے)نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ درج ذیل تفصیلی معلومات فراہم کریں:
- خریداری یا درآمد کا ذریعہ، ساتھ ہی درآمدی لائسنس، رسیدیں اور متعلقہ دستاویزات کی کاپیاں؛
- ڈبلیو پی سی /ڈی اوٹی/ڈی جی ایف ٹی کابینہ سیکریٹریٹ/وزارت داخلہ سے حاصل شدہ انضباطی کلیرنس یا اجازت نامےکی کاپیاں
- محدود آلات کو تجارتی فروخت کے لیے پیش کرنے کی قانونی بنیاد
- گزشتہ دو سالوں میں فروخت ہونے والے یونٹس کی تعداد، مکمل خریدار کی تفصیلات کے ساتھ
- ایسے تیسرے فریق کے بیچنے والوں کی تفصیلات جو اسی طرح کے آلات کی فہرست بنا رہے ہیں
- اس طرح کی فہرستوں کو ختم کرنے اور دوبارہ اس طرح کے واقعہ سے بچانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات
- اپنے پلیٹ فارمز پر پیش کیے گئے اسی قسم کے ریڈیو فریکوئنسی/وائرلیس ٹرانسمٹنگ آلات کی مکمل فہرست
ڈرون جیمرز اور سگنل جیمنگ آلات کو انڈین ٹیلی گراف ایکٹ، 1885 اور وائرلیس ٹیلی گرافی ایکٹ، 1933 کے تحت ضابطہ شدہ کیا گیا ہے اور انہیں محکمہ برائے ٹیلی مواصلات ( ڈی اوٹی) اور وائرلیس منصوبہ بندی اور اشتراک (ڈبلیو پی سی) کے سخت لائسنسنگ اور ریگولیٹری کنٹرول کے تابع رکھا گیا ہے۔
ایسے محدود آلات کی درآمد غیر ملکی تجارت (ترقی اور ضابطے) ایکٹ، 1992 اور متعلقہ ڈی جی ایف ٹی نوٹیفیکیشنز کے تحت ہوتی ہے۔ عام طور پر یہ آلات صرف مجاز حکومتی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے لیے اجازت کے تابع ہیں۔
قانونی پابندیوں اور قانونی نتائج سے متعلق اہم معلومات کو ظاہر نہ کرنا بظاہر صارفین کو گمراہ کرنے والی تشہیر اور غیر منصفانہ تجارتی عمل کے زمرے میں آتا ہے، جیسا کہ صارفین کے تحفظ کے ایکٹ، 2019 کے سیکشنز 2(47)، 18 اور 19 میں بیان کیا گیا ہے۔
صارفین کے تحفظ (ای-کامرس) ضوابط ، 2020 کے رول 4 کے تحت، مارکیٹ پلیس ادارے لازمی احتیاط برتیں اور قابلِ اطلاق قوانین کی تعمیل یقینی بنائیں۔ محدود جیمنگ آلات کی فروخت کی میزبانی یا اس کی سہولت فراہم کرنا بغیر قانونی اجازت کی تصدیق کے انڈین ٹیلی گراف ایکٹ، 1885، وائرلیس ٹیلی گرافی ایکٹ، 1933 اور غیر ملکی تجارت (ترقی اور ضابطے) ایکٹ، 1992 کے متعلقہ دفعات کے تحت قانونی سزا کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اس سے قبل، صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی نے ای-کامرس اداروں کو وائرلیس جیمرز کی غیر قانونی فروخت اور سہولت فراہم کرنے کے خلاف رہنمائی بھی جاری کی تھی۔ صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی ،صارفین کے مفادات کا بھرپور خیال رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ضابطہ شدہ یا محدود مصنوعات کو ڈیجیٹل مارکیٹ پلیسز کے ذریعے غیر قانونی طور پر تجارتی فروخت کے لیے پیش نہ کیا جائے۔
****
)ش ح – م ع- م ذ(
U.N. 2789
(ریلیز آئی ڈی: 2230737)
وزیٹر کاؤنٹر : 13