ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ ٹیکسٹائل نے بجٹ کے بعد پہلی قومی صنعتی مشاورت کا انعقاد کیا


صنعتی نمائندوں نے ٹیکسٹائل پر مرکوز بجٹ کی تائید کرتے ہوئے سرمایہ کاری میں اضافے کی یقین دہانی کرائی

ٹیکسٹائل کی توسیع اور روزگار (ٹی ای ای ایم) کی اسکیم ٹیکسٹائل کی  پائیداری کے لیے ٹیکسٹائل ایکو اقدام پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 FEB 2026 1:18PM by PIB Delhi

وزارتِ ٹیکسٹائل نے 19 فروری 2026، بروز جمعرات، وانیجیہ بھون، نئی دہلی میں بجٹ کے بعد پہلی قومی صنعتی مشاورت کا انعقاد کیا۔اس  مشاورتی میٹنگ میں اعلیٰ سرکاری حکام، صنعتی رہنما، مالیاتی ادارے، ترقیاتی شراکت دار اور ٹیکسٹائل ویلیو چین سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی، تاکہ مرکزی بجٹ 2026 کے اعلانات کے بعد عمل درآمد کی ترجیحات پر غور کیا جا سکے۔

مشاورتی  میٹنگ میں بجٹ میں اعلان کردہ دو اہم اقدامات ،ٹیکسٹائل کی توسیع اور روزگار (ٹی ای ای ایم) کی اسکیم اور ٹیکسٹائل ایکو اقدام کو عملی جامہ پہنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان اقدامات کا مقصد ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں مسابقت، جدید کاری، پائیداری اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

ٹیکسٹائل کے  ایڈیشنل سیکریٹری  جناب روہت کنسل نے خیرمقدمی اور تمہیدی کلمات پیش  کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ  مرکزی بجٹ کو واضح طور پر ٹیکسٹائل پر مرکوز رکھا گیا ہے، جس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مینوفیکچرنگ کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبے کے لیے ایک مربوط پروگرام کا اعلان سرمایہ کاری، پالیسی معاونت اور ادارہ جاتی کوششوں کو پوری ویلیو چین میں ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ حکومت مینوفیکچرنگ کو وسعت دینے، مقامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور ٹیکسٹائل شعبے کو ہمہ گیر ترقی اور روزگار  پیدا کرنے کا  اہم محرک بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

خصوصی خطاب کرتے ہوئے  ٹیکسٹائل کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ نےکہا کہ عالمی چیلنجز کے باوجود پائیداری کا مظاہرہ کرنے والے ایک سال کے بعد بھارتی ٹیکسٹائل صنعت کے امکانات اب زیادہ سازگار نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ حالیہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے )بھارتی برآمد کاروں کے لیے نئے اور اہم بازار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، جس سے ٹیرف مسابقت میں اضافہ اور عالمی ویلیو چین میں بھارت کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان تجارتی معاہدوں کا ٹیکسٹائل پر مرکوز مرکزی بجٹ کے ساتھ امتزاج اس شعبے کے لیے بروقت اور  اسٹریٹیجک  برتری فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیع بازار تک رسائی، پالیسی میں وضاحت اور حکومتی معاونت کے باعث صنعت پیداوار میں اضافہ، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی بازاروںمیں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے  بہتر پوزیشن میں ہے۔

ٹیکسٹائل کی توسیع اور روزگار مشن پر ایک  تفصیلی پریزنٹیشن میں کپڑے کی بُنائی، پروسیسنگ اور گارمنٹس کے شعبوں کی جدید کاری، سرمایہ کاری کے حصول، ایم ایس ایم ایز کی شمولیت کو مضبوط بنانے اور بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے کے لیے ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ٹیکسٹائل ایکو اقدام سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی، جس کا مقصد ٹیکسٹائل ویلیو چین میں پائیداری،  مدوور معیشت ، وسائل کے مؤثر استعمال اور گرین مینوفیکچرنگ کے طور  طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

 بات چیت کے اس اجلاس میں متعلقہ فریقوں نے سرگرم اور تعمیری انداز میں حصہ لیا۔ انہوں نے ٹی ای ای ایم اور ٹیکسٹائل  ایکو کے مستقبل کے  ڈیزائن کو سراہتے ہوئے ڈھانچہ جاتی کمی کو دور  کرنے اور عالمی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مربوط فریم ورک کی توثیق کی۔ صنعت کی جانب سے عملی سفارشات بھی پیش کی گئیں جن میں وقت مقررہ کے اندر منظوریوں کا نظام، ایم ایس ایم ایز کے لیے بہتر مالی سہولیات، کلسٹر انفراسٹرکچر، ہدف بند مہارت سازی، ڈیجیٹل نگرانی اور پائیداری سے منسلک ترغیبات شامل تھیں، جبکہ ریاستی پالیسیوں اور برآمدی اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی پر بھی زور دیا گیا۔ متعدد شرکاء نے ٹیکسٹائل کے لیے جامع اور مربوط پیکیج متعارف کرانے پر حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔

اختتامی کلمات  پیش کرتے ہوئے جناب روہت کنسل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت پالیسی کے ارادوں کو عملی اور قابلِ پیمائش نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ طریقہ کار اپنائے گی۔ انہوں نے صنعت کی فعال شرکت اور کھلے دل سے دی گئی آراء اور تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی منظم مشاورتی میٹنگیں مؤثر اور جوابدہ پالیسی سازی میں رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔ انہوں نے صنعت سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اپنی تفصیلی تحریری تجاویز اور مخصوص سفارشات وزارت کی ٹیم کو فراہم کرے تاکہ بروقت حتمی فیصلے اور مؤثر عمل درآمد  کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس کا اختتام ٹیکسٹائل کی  کمشنر محترمہ ورندا منوہر دیسائی کے اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا، جنہوں نے متعلقہ فریقوں کی قیمتی آراء کا اعتراف کرتے ہوئے وقت مقررہ کے اندر اور نتائج پر مبنی عمل درآمد کے لیے وزارت کے عزم کو دہرایا۔

بجٹ کے بعد منعقدہ قومی صنعتی مشاورتی میٹنگ ،حکومت اور صنعت کے درمیان منظم مکالمے کو مضبوط بنانے اور بھارت کو ایک قابلِ اعتماد، مسابقتی اور پائیدار عالمی ٹیکسٹائل مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کے لیے مربوط لائحہ عمل کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مباحثوں سے حکومت اور صنعت کے درمیان اس مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے کہ بھارت کو وسعت، پائیداری اور اعتماد کی بنیاد پر ایک معتبر اور بھروسہ مند عالمی ٹیکسٹائل شراکت دار کے طور پر پیش کیا جائے۔

****

)ش ح –    م ع-  م ذ(

U.N. 2781


(ریلیز آئی ڈی: 2230696) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी