جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی او ڈبلیو آر ، آر ڈی اینڈ جی آر  نے مرکز اور ریاست کے درمیان تال میل کو مستحکم بنانے کے لیے ریاستی آبی سیکریٹریوں کی علاقائی کانفرنس منعقد کی


اہم اسکیموں کے مؤثر نفاذ، ڈیم تحفظی قانون، سیلابی نظم و نسق اور ڈیجیٹل گورننس کو مضبوط بنانے پر توجہ

 

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2026 5:10PM by PIB Delhi

وزارتِ جل شکتی کے محکمۂ آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا احیاء  نے نئی دہلی میں ریاستی آبی سیکریٹریوں کی ایک اعلیٰ سطحی علاقائی کانفرنس منعقد کی۔ کانفرنس کی صدارت، ، وزارتِ جل شکتی کےڈی او ڈبلیو آر , آر ڈی اینڈ جی آر میں سکریٹری وی ایل کانتا راؤ نے کی۔

اس کانفرنس کا مقصد مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر تال میل کو مضبوط بنانا اور جاری آبی وسائل منصوبوں و اسکیموں کے نفاذ کو تیز کرنا تھا۔ اجلاس میں اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، ہریانہ، اتر پردیش، این سی ٹی دہلی، بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال سے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، پرنسپل سیکریٹریز، سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کانفرنس کے اہم ایجنڈے میں شریک ریاستوں میں ڈی او ڈبلیو آر , آر ڈی & جی آر کی مختلف اسکیموں کے نفاذ کا جامع جائزہ شامل تھا، اس کے علاوہ اس کے ذیلی اداروں مثلاً مرکزی ّآبی کمیشن ، مرکزی زیرِ زمین آبی بورڈ ، نیشنل واٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی  ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرولوجی  ، نیشنل ڈیم سیفٹی اتھارٹی   اور نیشنل واٹر انفارمیٹکس سینٹر   کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا، نیز اس بات پر غور کیا گیا کہ ریاستیں ان اداروں کی تکنیکی مہارت سے کس طرح بہتر استفادہ کر سکتی ہیں۔

کانفرنس میں فلڈ پلین زوننگ، سیڈیمنٹ مینجمنٹ کے قومی فریم ورک، ڈیم سیفٹی ایکٹ 2021 کی شقوں کے نفاذ، جل سنچئے جن بھاگیداری 2.0، زیرِ زمین پانی کے اخراج کے ضابطہ اور کنٹرول سمیت دیگر رہنما ہدایات پر عمل درآمد کی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آبی نظم و نسق میں ڈیجیٹل گورننس کی جانب منتقلی پر بھی زور دیا گیا، جس میں ایس سی اے ڈی اے  پر مبنی حقیقی وقت کی نگرانی، سیلابی وارننگ کے لیے اے پی آئی  پر مبنی ڈیٹا شیئرنگ، اور فیلڈ افسران کے لیے فلڈ واچ موبائل ایپلی کیشن کی توسیع شامل ہیں۔

ریاستی حکومتوں کے حکام نے ڈی او ڈبلیو آر , آر ڈی اینڈ جی آر کی مختلف اسکیموں کے نفاذ کی پیش رفت پر پریزنٹیشنز پیش کیں، زیرِ التوا امور کی نشاندہی کی اور مرکزی حکومت سے ریاستوں کی توقعات کو اجاگر کیا۔ سکریٹری ڈی او ڈبلیو آر , آر ڈی & جی آر نے ریاستوں کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے زیرِ التوا معاملات کے حل اور مؤثر نفاذ کے لیے مرکز-ریاست رابطہ کاری کو مزید مستحکم بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

کانفرنس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ ملک میں آبی وسائل کی پائیدار اور مؤثر ترقی کے لیے مربوط حکمتِ عملی کی تشکیل اور نفاذ میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔ محکمہ نے آبی وسائل منصوبوں کی مجموعی ترقی اور مؤثر انتظام کے لیے ضروری معاونت فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014ESA.jpg

************

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U :    2731)


(ریلیز آئی ڈی: 2230409) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी