وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ کی اروناچل پردیش اور ناگالینڈ میں فضائی آگ بجھانے کی کارروائیاں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 FEB 2026 5:00PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) شمال مشرقی علاقے اروناچل پردیش اور ناگالینڈ میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے مسلسل فضائی فائر فائٹنگ آپریشن کر رہی ہے۔
آئی اے ایف کے ہیلی کاپٹروں نے اروناچل پردیش کے والاونگ میں جنگل کی آگ پر قابو پالیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے اور بجھانے کے لیے مجموعی طور پر 139,800 لیٹر پانی گرایا گیا۔
دریں اثنا، ناگالینڈ کی دزوکو وادی میں بھی آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی اے ایف ایم وائی-17 وی-5 ہیلی کاپٹر جاپفو چوٹی کے ارد گرد آگ پر قابو پانے کے لیے دیما پور میں پدمپوکھری جھیل کے پانی کا استعمال کر رہے ہیں۔
یہ کارروائی مشکل حالات میں کی جا رہی ہے، اس میں مشکل خطہ، کم حد نظر اور بالائی حصوں میں ہوا کا دباؤ شامل ہیں۔ ان رکاوٹوں کے باوجود، ہندوستانی فضائیہ کی ٹیمیں سول انتظامیہ اور ہندوستانی فوج کے ساتھ قریبی تال میل میں درستگی اور عزم کے ساتھ کارروائی کر رہی ہیں۔
ہندوستانی فضائیہ اور مقامی سول انتظامیہ آگ پر قابو پانے، اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرہ علاقوں کو محفوظ بنانے، جان، املاک اور ماحول کی حفاظت کے لیے سول حکام کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔



***************
) ش ح –ع و- ش ہ ب )
U.No. 2703
(ریلیز آئی ڈی: 2230112)
وزیٹر کاؤنٹر : 6