زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت نے کرشی بھون میں ربیع کی بوائی، قیمت کی صورتحال اور اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لیا
جناب شوراج سنگھ چوہان نے اسکیم کی تاثیر کو مضبوط بنانے کے لیے براہ راست کسانوں کی رائے طلب کی
مرکزی وزیر زراعت نے عہدیداروں کو بجٹ 2026-27 کے اعلانات پر عمل آوری میں تیزی لانے کی ہدایت دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 FEB 2026 6:48PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج کرشی بھون، نئی دہلی میں ربیع کی فصل کی بوائی کی تازہ ترین صورتحال اور اہم زرعی اجناس کی قیمتوں کے رجحانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر نے مختلف ربیع فصلوں کی موجودہ بوائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سبزیوں، دالوں، تخم روغن اور دیگر اجناس کی قیمتوں کی نقل و حرکت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ربیع بوائی کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ زرعی اجناس کی قیمتوں کی صورتحال پر مسلسل قریبی نگرانی کی جا رہی ہے۔
وزیر نے کرشونتی یوجنا (کے وائی) اور راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی) کے تحت ریاستوں کو فنڈ کے اجرا اور اخراجات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں فنڈ کے استعمال کی شرح توقع سے کم ہے، وہاں ریاستی حکومتوں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیے جائیں تاکہ بروقت اور مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔
نتائج پر مبنی حکمرانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شوراج سنگھ چوہان نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ کی اسکیموں کے بارے میں براہ راست مستفیدین، خصوصاً کسانوں سے فیڈبیک حاصل کریں تاکہ زمینی سطح پر ان کی حقیقی مؤثریت کا اندازہ لگایا جا سکے۔
وزیر نے مزید ہدایت دی کہ وزارت کے افسران زرعی شعبے سے متعلق مرکزی بجٹ 2026–27 میں کیے گئے اعلانات پر متعلقہ ریاستوں کے ساتھ قریبی مشاورت میں جنگی بنیادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں ڈاکٹر دیویش چترویدی، سیریٹری زراعت اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے دیگر سینیئر عہدیداران بھی موجود تھے۔
*****
ش ح۔ ف ش ع
U: 2678
(ریلیز آئی ڈی: 2229935)
وزیٹر کاؤنٹر : 9